صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

چھوٹا سوناپور بلال مسجد کے حوض میں بھکت – ے – بنگالی کر رہے موج، ویڈیو ہوا وائرل

2,203

 

 

شاہد انصاری

ممبئی: چھوٹا سوناپور بلال مسجد میں نمازیوں کے وضو کرنے والے حوض  میں بڑی تعداد میں بھکت – ے – بنگالی نہا  رہے ہیں  اور افسوس کی بات یہ ہے کہ اسی پانی کو مقدس اور صاف ستھرا سمجھ کر نمازی وضو بنا کر نماز بھی پڑھ رہی ہیں کیونکہ انھیں اس حرکت کی جانکاری نہیں ہے – ورلڈ اردو نیوز  کے ہاتھ لگی ایک ویڈیو جس میں چھوٹا سوناپور بلال مسجد کے اس حوض میں کافی تعداد میں لوگ نہا رہے ہیں جس میں نمازی وضو بناتے ہیں  ان میں لڑکے،لڑکیاں اور بچے بھی شامل ہیں بہت سے لوگ بچوں کو تیراکی بھی سکھا رہے ہیں.

ہم نے اس کی پڑتال کی تو پتہ چلا کہ مسجد کے حوض میں غسل کی یہ واردات رات کے وقت کی ہے  اور کسی نے چھت پر کھڑے ہو کر اس کی ویڈیو بنائی ہے- حوض میں نہانے  والے سارے لوگ بھکت – ے – بنگالی ہیں اور اسی علاقے کے رہنے والے ہیں.

ہندوستانی مسجد بائیکلہ کے پیش امام مولانا جبار نے اس حرکت کی جم کر مخالفت اور مزمت کی ہے انہوں نے کہا ہے مسجد کے حوض میں اس طرح سے آدمیوں، بچوں، لڑکیوں کے ساتھ نہانا یہ نہ قابل برداشت ہے اس طرح کی حرکت کرنے والوں کو شرم آنی چاہئے. حوض کا پانی پاک ہوتا ہے اسی لے وضو کرتے وقت بھی جس ہاتھ سے کلی کرتے ہے یا دانت صاف کرتے ہیں وہ ہاتھ بھی حوض میں ڈالنے سے پہلے صاف کر کے ہی ڈالنا چاہئے تاکہ حوض کا پانی پاک رہے لیکن یہاں سب نہا رہے ہیں –

ویڈیو دیکھنے کے لئے  یہاں کلک کریں

https://youtu.be/qrnuDCOEnDM

خیال  رہے یہ مسجد مہاراشٹر میں تعلیم کے میدان میں مسلمانوں کی فلاح بہبود کے لئے نمایاں کردار ادا کرنے والی سب سے بڑی آرگنائزیشن انجمن اسلام کے تابع میں ہے جسے 2 سال پہلے آزاد میدان فسادات اور قتل کے ملزم توڑو- ے- ناگپاڑہ نام نہاد مذہب کے ٹھیکیدار مسٹر معین اشرف عرف بابا بنگالی نے اپنے آشرم کے بچوں کے استعمال کرنے کےلئے کچھ وقت کے لئے  انجمن اسلام سے مانگی تھی جس کے بعد انہوں نے اس پر خود کا قبضہ جمالیا. ہم نے حوض میں اس طرح نہانے والوں کو لے کر انجمن اسلام کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ یہ بہت شرم کی بات ہے ہم معاملے کی تحقیقات کریں گے. جبکہ بنگالی بابا  سے بات نہیں ہو سکی –

Leave A Reply

Your email address will not be published.