صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

بنگالی بابا کے بڑ بولے پن کا پردہ فاش

ہائی کورٹ نے وقف ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھا

277,137
بابا بنگالی اپنے اصلی وضع قطع میں

ممبئی : اپنی دھولے بازی اور مکاری نیز بڑ بولے پن کیلئے مشہور آزاد میدان فسادات اور قتل کا اہم ملزم نام نہاد مذہبی شخصیت زمین مافیا توڑوئے ناگپاڑہ دو ٹانکی کا باہوبلی نتھانی بلڈر کا دست راست عرف بنگالی بابا ان دنوں ڈینگیں مارتا پھر رہا ہے اور یہ کہہ رہا ہے کہ انجمن اسلام کی جس زمین کا مقدمہ وہ ہار گیا تھا اور اس کی وجہ سے اسے منھ کی کھانی پڑی تھی اس معاملہ میں ہائی کورٹ نے اسے راحت دیتے ہوئے وقف ٹریبونل کے حکمنامے پر امتناع لگا دیا ہے ۔

بنگالی بابا کا یہ جھوٹ کھل کر سامنے آگیا کیونکہ ہائی کورٹ نے اس پر امتناع نہیں دیا ہے بلکہ وقف ٹریبونل کے حکمنامے کو برقرار رکھا ہے ۔ وہ اس طرح کہ بنگالی ان پڑھ جاہل ہے اور اس کے چمچے بھی جاہل ہی ہیں ۔ چمچے چیلے جتنا گرو کو بتاتے ہیں گروجی اپنے مریدوں کو نصیحت کے وقت اسی  بکواس اور جھوٹ کو بیان کردیتے ہیں ۔ ہندی نیوز پورٹل بامبے لیکس نے ہائی کورٹ کے حکم نامے کی کاپی بھی اس خبر کے ساتھ شائع کی ہے جسے ورلڈ اردو نیوز بامبے لیکس کے شکریہ کے ساتھ شائع کررہا ہے تاکہ ان پڑھ بنگالی بابا اور اس کے چیلوں کو کوئی پڑھا لکھا شخص یہ بتا سکے کہ اسے کسی طرح کی کوئی راحت نہیں اور نا ہی وقف ٹریبونل کے حکم نامے پر امتناع کا حکم دیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.