صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

وارث پٹھان کا متنازعہ بیان نفرت پھیلاکر سستی شہرت حاصل کرنے کا حربہ ہے:بشیر موسی پٹیل

215,570

 

ممبئی: ملک کے تمام سیاسی جماعتوں کے علاوہ مسلم برادری اور مذہبی رہنماوں نے بھی وارث پٹھان کے بیان کی مذمت کی ہے۔ اس طرح کا اظہار خیال کرتے ہوئے سابق ایم ایل اے اور صابو صدیقی مسافر خانہ کے چیئرمن بشیر موسیٰ پٹیل نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ وارث پٹھان نے جو بیان دیا ہے۔ اس بیان کی میں سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ ان کا بیان ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب، بھائی چارہ اور امن و یکجہتی کو سپوتازکرنے کی کوشش ہے۔

 

پٹھان یہ بیان بالکل غیر ذمہ دارانہ ہے۔ اس طرح کے بیانات فرقہ پرست لوگ دیا کرتے ہیں، انہیں اس طرح کابیان نہیں دینا چاہئے۔ کیونکہ، آج ہمارا وطن عزیز  پوری دنیا میں ہندو مسلم اتحاد کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ سابق ایم ایل اے یہ بیان دے کر نہ صرف نفرت پھیلا رہے ہیں، بلکہ دو مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان اختلافات پیدا کرکے سستی شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ جس کی میں پر زور مذمت کرتا ہوں اور ان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ نہ صرف وہ متنازعہ بیان واپس لیں بلکہ ہندوستان کی ۱۲۵؍کروڑ عوام سے معافی مانگیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کے مظاہروں، ریلیوں اور احتجاجی دھرنوں میں مسلم خواتین کے ساتھ دیگر مذاہب کے لوگ بھی دستور ہند کو بچانے کے لئے سڑکوں پر احتجاج  کر کے قومی یکجہتی کا ثبوت دے رہے ہیں ایسے حالات میں وارث پٹھان کا یہ متنازعہ بیان نہ صرف مسلمانوں بلکہ دیگر مذہب کے لوگ بھی مذمت کر رہے ہیں۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.