صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

 طلاق ثلاثہ بل کیخلاف احتجاج میں گرفتاری کے خوف سے بابا بنگالی فرار ، سنی مسلمانوں میں غم و غصہ

48,724

ممبئی : طلاق ثلاثہ کو لے کر خواہ مخواہ کی گفتگو کرنے والا بتولے باز آزاد میدان فسادات اور قتل کا ملزم توڑوئے ناگپاڑہ زمین مافیا نام نہاد مذہبی شخصیت شری معین اشرف عرف بابا بنگالی گرفتاری کے خوف سے مدنپورہ میں ہونے والے احتجاج میں شامل نہیں ہوا جبکہ مذکورہ احتجاج میں رضا اکیڈمی سمیت کئی علمائے کرام شامل ہوئے اور حکومت کے خلاف غصہ جتاتے ہوئے اپنی گرفتاری دی ۔ بابا بنگالی بتولے بازی کرنے اور احتجاج میں شامل نہ ہونے کے سبب سنی مسلمانوں میں غم و غصہ پایا جارہا ہے ۔

حالانکہ احتجاج سے قبل بابا بنگالی نے گپ بازی کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس قانون کے خلاف احتجاج کرے گا اور اپنی گرفتاری بھی کرائے گا لیکن حیرانی تب ہوئی جب مدنپورہ میں رضا اکیڈمی کے صدر سعید نوری سمیت کئی علمائے کرام نے اپنا غصہ درج کرایا لیکن بنگالی بابا کا دور دور تک پتہ نہیں تھا ۔

بابا بنگالی کا اس احتجاج میں شامل نہ ہونے کے پیچھے کی بڑی وجہ یہ مانی جارہی ہے کہ وہ جس طرح سے اس وقت کی کانگریس حکومت کے تلوے چاٹ رہا تھا اور اس کے بعد آزاد میدان فسادات کو انجام دیا اہم ملزم ہونے کے بعد بھی اس کی آج تک گرفتاری نہیں ہوئی ۔ یہ صرف اسی چاپلولسی کا نتیجہ تھا ۔ لیکن جیسے ہی ریاست اور مرکز میں بی جے پی کی حکومت آئی تو بابا بنگالی بی جے پی کی چاپلوسی کرنے میں دن رات ایک کئے بیٹھا ہے ۔ یہ اور بات ہے کہ اسے کوئی گھاس نہیں ڈال رہا ہے ۔

یہی سبب ہے کہ بنگالی نے پہلے تو بتولے بازی کرتے ہوئے کہا کہ بل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وہ اپنی گرفتاری بھی دے گا لیکن اسے اس بات کا بھی خوف تھا کہ کہیں بتولے بازی کے چکر میں پولس گرفتار کرکے رگڑ نہ دے اور پھر گرفتاری کا بھوت اتر جائے گا ۔

دوسری اہم بات یہ ہے کہ بنگالی اس طرح احتجاج نہ کر کے موجودہ حکومت کی نظر میں بڑا چاپلوس بننے کی کوشش کررہا ہے اور آزاد میدان فسادات میں گرفتار ہونے سے بھی بچنے کی کوشش کررہا ہے ، تاکہ بی جے پی اسے گلی کوچہ کا لیڈر بنا دے ۔ جبکہ آزاد میدان فسادات کے سبب بنگالی بابا کی تاریخ سے ہر کوئی واقف ہے ۔

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.