صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

کارپویٹر کی ملکیت ہیواڑے لانس پر بھی چلا کارپوریشن کا ہتھوڑا

بیڑ بائے پاس سروس روڈ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کا کام نویں دن بھی جاری

1,328

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) بیڑ بائے پاس روڈ پر ہونیوالے حادثات پر قابو پانے کی غرض سے سروس روڈ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی کارروائی آج نویں دن بھی جاری رہی ۔ واضح رہے کہ بیڑ بائے پاس روڈ پر بڑھتے سڑک حادثات پر قابو پانے کے لئے میونسپل انتظامیہ نے وہاں سروس روڈ بنانے کا فیصلہ کیا مگر اس راستے میں حائل مکانات سروس روڈ کی تعمیر میں ایک بڑی رکاوٹ تھے ۔ لہذا میونسپل کمشنر ڈاکٹر نپون ونائک اور پولس کمشنر چرنجیوی پرساد کی ہدایت پر گزشتہ ۹ دنوں سے یہاں انہدامی کاروائی جاری ہے ۔ حالانکہ متاثرہ ساکنان نے اس کارروائی کی شدید مخالفت کی اور میونسپل انتطامیہ سے مطالبہ کیا کہ پہلے ان کی املاک ایکوائر کی جائیں اسکے بعد ہی انہدامی کارروائی کی جائے مگر میونسپل انتظامیہ نے ان کی ایک نہ سنی اور کارروائی جاری رکھیں ۔

نویں دن بھی یہاں سروس روڈ ، میں تعمیر شدہ آر سی سی کی عمارتیں منہدم کی گئیں ۔ دیولائی وارڈ کے کارپوریٹر کی ملکیت ہیواڑے لانس پر بھی انہدامی کارروائی کی گئی ۔ عمار ت اتنی اونچی تھی کہ وہاں بلڈوزر اور جے سی بی بھی ناکام ہوگئے لہذا اوپری منزل پر میونسپل غیر قانونی دستے کے ملازمین نے ہتھوڑے برسائے اور گیس کٹر کا استعمال کرتے ہوئے اس عمارت کو منہدم کرنے کی کارروائی کی ۔ اس سے قبل اس عمارت سے متصل ایک آر سی سی کی بلڈنگ بلڈوزر کی مدد سے توڑی گئی ۔ مذکورہ کارروائی ایڈیشنل میونسپل کمشنر ڈی پی کلکرنی ایکزیکٹیو انجینئر ایم بی قاضی ایڈمنسٹریٹو افیسر پربھاکر پاٹھک وشوناتھ کومبلے اور وامن کامبلے کی رہنمائی میں بلڈنگ انسپکٹر آر ایس راجندر سید جمشید وی ایس کلکرنی اور میونسپل غیر قانونی دستے کے ملازمین انجام دے رہے ہیں ۔ جن کے تعاون کے لئے میکانیکل انجینئر بی کے پنڈت اور  ٹائون پلاننگ ڈپارٹمنٹ کے انجینئرس بھی وہاں سائٹ پر موجود دکھائی دئے ۔ کارروائی کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ  پیش نہ آئے ۔ اس غرض سے میونسپل پولس دستے کے ملازمین کے علاوہ ساتارا پولس اسٹیشن کا اسٹاف بھی وہاں موجود تھا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.