صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

امول کمپنی کا نقلی برانڈ تیار کرنے والا گروہ بے نقاب

کرائم برانچ نے پونہ سے ممبئی لا کر نقلی مکھن فروخت کرنے والوں کو گرفتار کر نے کا  دعوی کیا

47,085

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے امول کمپنی کے نقلی برانڈ  تیار کر کے بازار میں فروخت کرنے والے ایک ایسے گروہ  کو بے نقاب کیا ہے جو ممبئی میں امول مکھن لے کر پونہ سے ممبئی آئے تھے ان دونوں کے قبضے سے کرائم برانچ نے امول کمپنی کے نقلی برانڈ کے باکس بھی برآمد  کئے ہیں۔ کرائم برانچ کی اندھیری یونٹ کو امول مکھن تیار کرنے سے متعلق اطلاع ملی تھی اس پر تفتیش کی گئی تو معلوم ہوا کہ باندرہ میں امول مکھن کا مال لے کر آئے ہیں ۔

کرائم برانچ نے جال بچھا کر یہاں پونہ سے ممبئی آنے والے پونہ کے دو ساکنان کو گرفتار کرلیا ساتھ ہی امول مکھن کا نقلی مال بھی ضبط کر لیاہے۔

باندرہ  سڑک پر کرائم برانچ کو ایک کار نظر آئی جس میں دو افراد سوار تھے ان دونوں کو جب کرائم برانچ نے باز پرس کے لئے حراست میں لیا تو معلوم ہوا کہ یہ امول کمپنی کے نام پر نقلی اور بناؤٹی مکھن پونہ سے ممبئی لا کر فروخت کر تے تھے کرائم برانچ نے امول کمپنی کے منیجر اجئے دیشمکھ کی شکایت پر معاملہ درج کر کے ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔

کرائم برانچ نے پونہ کے ساکنان گوتم موہن شرما اور سندیش رامچندر کو گرفتار کرلیا۔ اس سے تفتیش جاری ہے پولیس اس سلسلے میں یہ بھی معلوم کر رہی ہے کہ یہ بناؤٹی مکھن وہ کہاں تیار کر تے تھے کرائم برانچ کے ڈی سی پی اکبر پٹھان کی ایما پر یہ کارروائی کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.