صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ممبئی میں مینارہ مسجد کے ٹرسٹیوں کو وقف بورڈ کانوٹس منتظمین پر قدیم مسجد کی جائیدادیں فروخت کرنے کاالزام لگایا گیا ہے

32,257

ممبئی : مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے سی ای او جنید سید نے مینارہ مسجد وقف جائیداد ہونے کا نوٹس جاری کیا اور اسے مسجد کے برآمدے کی دیوار پر چسپاں کردیا ہے۔
مذکورہ نوٹس میں عام لوگوں کو الرٹ کیاگیا ہے کہ مینارہ مسجد وقف جائیداد ہے اور ہجائیداد بیچنا یا خریدنا غیر قانونی ہے، ایس کرنے والے کوقصوروار کو دو سال کی سزا ہوسکتی ہے۔
نوٹس میں اس بات کو اظہار کیا گیا ہے کہ اس قسم کی شکایت ملی ہے کہ مینارہ مسجد ٹرسٹ کی جائیدادوں کا غیر قانونی لینا دینا ہو رہا ہے اور غیر قانونی طور پر مسجد کی جائیدادیں منتقل کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ جنوبی ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقے بھنڈی بازار محمدعلی روڈپر واقع مینارہ مسجد شہر کی یہ مشہوراور قدیم مسجد ہے، مینارہ مسجد کی جائیدادیں بھی بہت مہنگی ہیں۔مینارہ مسجد ٹرسٹ کی جائیداد کو غیر قانونی طور پر بیچنا اور خریدنا بہت ہی دکھ کی بات ہے۔
اس خبر کے بعد مسلمانوں میں بے چینی پھیلی گئی ہے کیونکہ ان کا کہناہے کہ ممبئی شہر کے بھنڈی بازار کے علاقے میں مسجدوں کی وقف جائیدادیں محفوظ نہیں ہیں تو پھر دوسرے علاقوں اور چھوٹے شہروں میں وقف جائیدادوں کا کیا حال ہوسکتا ہے، یہ بات اچھی طرح سمجھی جا سکتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.