صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

مریضوں کا شکار کرنے کیلئے کیمپ

مفت صلاح کی آڑ میں مریضوں سے وصولی کرتے ہیں

125,152
دھوکہ دہی اور جعل سازی کے لئے مشہور بالاجی اسپتال کا ملزم چیٹر ڈاکٹر رمیش کاغذی اوارڈ کے ساتھ

ممبئی : بالاجی اسپتال کے چیٹر ڈاکٹر رمیش کاغذی کا ایک اور نیا کارنامہ سامنے آیا ہے ۔ اسپتال تک مریضوں کو پہنچانے اور علاج کے نام پر لوٹنے کے لئے ممبئی کے خاص کر ایسے علاقے میں جہاں متوسط طبقہ کے مسلمان رہتے ہیں وہاں یہ مفت صلاح کے نام پر میڈیکل کیمپ لگاتے ہیں تاکہ سادہ لوح افراد مفت سمجھ کر ان کے ذریعہ لگائے گئے کیمپ میں جائیں اور وہاں جانے کے بعد علاج کیلئے ڈاکٹر سے مشورہ تو مفت میں مل جاتا ہے لیکن انہیں کاٹنے اور ان کے پیسے نچوڑنے کا سلسلہ یہیں سے شروع ہوتا ہے ۔ حالانکہ چیٹر کاغذی کی اصلیت باہر آنے کے بعد وہ بامبے لیکس نام کے ایک نیوز ویب پورٹل کے ذریعہ اس کے سیاہ کارنامے کی خبر شائع نہ کرنے کے لئے کئی لوگوں سے دبائو بنانے کی کوشش کررہا ہے ۔

چیٹر ڈاکٹر کاغذی نے اس اسپتال میں ڈاکٹر سید بدر عالم نام کے ایک یونانی ڈاکٹر کو بھی رکھا ہوا ہے جو مسلم علاقوں میں اور خاص طور سے مسلم طبقوں کو مفت صلاح کے نام پر اسپتال تک پہنچانے کا کام کرتے ہیں اور پھر یہاں سے وصولی اور خون چوسنے کا کام اسپتال میں تعینات دوسرے مالزمین کرنا شروع کرتے ہیں ۔

اس وصولی میں بدر عالم کا ہر مریض کے پیچھے اپنا کمیشن ہوتا ہے اس لئے وہ مسلمانوں کو اور مسلم علاقوں میں مفت کیمپ کا سیاہ دھندہ لگانے کیلئے متحرک مانے جاتے ہیں ۔ سادہ لوح مسلمانوں کو اور خاص کر مسلم علاقوں میں سادہ لوح مسلمان یہ سوچ کر بھروسہ کر لیتے ہیں کہ شاید ان کے لئے بہتر ہو لیکن علاج کے نام پر جب موٹی رقم مریضوں سے وصولی جاتی ہے تب یہ ڈاکٹر غائب ہوجاتے ہیں اور لاچار مریضوں کو بل کی رقم بھگتنا پڑتی ہے ۔

بدر عالم سید کے خلاف کرلا میں غیر قانونی دواخانہ چلانے کا معاملہ درج ہو چکا ہے ۔ اس لئے وہ بالاجی اسپتال کیلئے متحرک ہے اور آس پاس کے علاقوں کے مسلمانوں کو نچوڑنے کا کاروبار پوری مستعدی سے کر رہے ہیں ۔ چونکہ علاقہ کے لوگوں کو لگتا ہے کہ مفت میں صلاح دینے میں انہیں آسانی ہوتی ہے لیکن اصل میں مفت صلاح دینے کے نام پر بالاجی اسپتال مریضوں کو بھرتی کرنے کیلئے انہیں چھلاوہ دیتے ہیں اسی لئے ایک بار اس اسپتال میں مریض مہنچا تو یا تو وہ موت کے منھ میں چلا جاتا ہے یا معاشی طور سے وہ تباہ و برباد ہوجاتا ہے ۔ مگر ڈاکٹر سید بدر عالم ، چیٹر ڈاکٹر رمیش کاغذی اور ان کی وصولی گینگ مالا مال ہو جاتی ہے ۔

آن لائن خبروں کے پورٹل بامبے لیکس کے ذریعہ خبر لکھے جانے کے بعد وہ لوگ بیدار ہورہے ہیں جن کو علاج کیلئے اس اسپتال میں اپنا سب کچھ گنوا کر معاشی طور سے تباہ ہو چکے ہیں ۔ اب وہ بھی جعل ساز ڈاکٹر رمیش کاغذی اور اس کی وصولی کا اڈہ بالاجی اسپتال کے خلاف جلد ہی معاملہ درج کرانے کی فراق میں ہیں تاکہ ڈاکٹر کی شکل میں وصولی کی دوکان چلانے والا کاغذی پھر حوالات پہنچے اور غریب مریضوں کی جان چھوٹے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.