صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی پر حملہ کو لیکر ابناء ندوۃالعلماء ممبئی کی جانب سے ہندو یوا واہنی کے خلاف کارروائی کی مانگ

4,211

 

ممبئی :  ابناء ندوۃالعلماء ممبئی ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی پر حملہ کی سخت مذمت کرتے ہیں ، یوگی کے تربیت یافتہ ہندو یوا واہنی کے ذریعہ کیا گیا حملہ دراصل پوری مسلم شناخت پر حملہ ہے ،پورے تعلیمی نظام اور تعلیمی مراکز پر حملہ ہے ، اس پورے حملہ کی سب سے زیادہ پولیس ذمہ دار ہے جس نے ہندو یوا واہنی کے غنڈوں کو کھلے عام ہتھیاروں کے ساتھ کیمپس میں گھسنے دیا اور ان سے اپنی نگرانی میں حملہ کروایا اور پھر بہت اطمنان سے ان کو جانے دیا جبکہ انکو گرفتار کرنا چاہئے تھا، اس لئے کہ سابق نائب صدر جمہوریہ کیمپس میں موجود تھے ،وہاں کے حالات بتاتے ہیں کہ غنڈوں کا نشانہ نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری صاحب بھی تھے لیکن طلبہ نے ان کی پوری حفاظت کی ، پولیس نے ایف آئی آر درج نہ کرکے اپنی اور حکومت کی منشاء کو ظاہر کردیا ہے ، ہم اس پوری واردات کی سخت مذمت کرتے ہیں اور علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،
ہم حکومت ہند سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واردات کی جوڈیشیل انکوائری کرائی جائے اور خاطیوں کو سخت سزا دی جائے ، ہندو یوا واہنی ملک کی سا  لمیت کے لئے خطرہ ہے اس پر فوری پابندی لگاکر اس کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.