صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

یوتھ ونگ، جماعت اسلامی ممبرا، ایس آئی او اور آئیڈیل ریلیف کمیٹی ٹرسٹ نے کھیلوں کے ذریعہ معاشرے کی اصلاح کا بیڑہ اٹھایا

65,892

ممبرا :  ممبرا میں نویں سالانہ ریفارمیشن فٹ بال کپ 2021کی افتتاحی تقریب کا کامیابی سے انعقاد ہوا۔ منتظمین ہیں یوتھ ونگ جماعت اسلامی ہند اور ایس آئی او ممبرا، آئیڈیل ریلیف کمیٹی ٹرسٹ اور اسپانسرز ہیں ایس کے ویلی کے عظیم خان (گولڈ اسپانسر)، اسکائی لائن انٹرپرائزز کے ڈی زیڈ سٹی کے نور محمد (سلور اسپانسر)، زعفران میگا مارٹ کے شاہد خان (برانز اسپانسر)، اے رحمان سر علیم سر شکیل سر آف ایکسیلینس کلاسز (برانز اسپانسر) نے اسپورٹس ٹیموںاور ان کےڈریسزکی رونمائی کی۔ AZTEC، Evolution، MUFA اور شہر کی ممبرا فٹ بال اکیڈمی نے لانچنگ پروگرام میں اپنے چھوٹے بچوں (ٹرینی) کے ساتھ شمولیت اختیار کی۔ جونیئر ٹیمیں اور ان کے کوچز بھی شریک ہوئے۔

 ریفارمیشن کپ کا مقصد طلباء اور نوجوانوں کو منشیات کے استعمال، موبائل گیمز، سوشل میڈیا اور دیگر غیر صحت بخش سرگرمیوں اور غیر صحت مند لت سے دور رکھنا، صحت مند کھیلوں میں دلچسپی کو فروغ دینا، اسپورٹس مین اسپرٹ کو بڑھانا، صحت مند زندگی گزارنا، مسابقتی جذبہ پیدا کرنا ہے۔

 سابقہ ریفارمیشن فٹ بال کپ مقابلوں کے تجربات کو دیکھتے ہوئے ایک اسپانسر نے کہا کہ ممبرا سے باہر کی ٹیموں نے ممبرا شہر کے بارے میں مختلف انداز سے سوچ رکھا تھا لیکن یہاں ممبرا کے اسٹیڈیم اور اس کے ہجوم کو دیکھتے ہوئے، منتظم کی ایونٹ کے انعقاد کی مہارت وغیرہ زمینی حقیقت بہت ہی لاجواب اوران کی ممبرا کے بارے میں سوچ سے قطعی مختلف ہے۔ ہرشریک اسپانسرنے منتظمین کو مبارکباد دی کہ وہ ممبرا شہر میں 9 سال سے اس طرح کے کھیلوں کے ایونٹ کا انعقاد کر رہے ہیں ۔ اسپانسرز چاہتے ہیں کہ اکیڈمی میںشامل فٹ بال اسٹوڈنٹس، فٹ بال میںممبرا شہر کی نمائندگی ریاست اور ملک میں کریں۔

 اس سال ریفارمیشن کپ (اوپن – انٹری فیس 4000 روپے) 2 ڈے اینڈ نائٹ ٹورنامنٹ ہوگا جو 18 اور 19 دسمبر 2021 کو مولانا ابوالکلام آزاد ٹی ایم سی اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا، جس میں فاتح (30000 روپے)، دوسرا انعام (20000 روپے) جبکہ جونیئرز کپ (12 سے کم – داخلہ فیس 800 روپے) 12 دسمبر 2021 کو جے کے ٹرف، وائی جنکشن ممبرا میں فاتح (5000 روپے)، دوسرا انعام (3000 روپے) کے ساتھ منعقد ہوگا۔ سینئرز فٹبال کپ میں 16 ٹیمیں اور جونیئرز فٹبال کپ میں 8 ٹیمیں کھیلیں گی۔ دوسرے انعامات سینئرز اور جونیئرز دونوں کیٹیگری میں بہترین کھلاڑی، بہترین گول کیپر اور فیئر پلے ایوارڈ کے طور پر دئے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.