صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

نواب ملک کے انکشافات کا سلسلہ جاری، سمیر وانکھیڈے کی ماں کے دو ڈیتھ سرٹیفکیٹس، ایک میں ہندو، دوسرے میں مسلمان

74,387

ممبئی: این سی پی لیڈر نواب ملک نے این سی بی کے افسر سمیر وانکھیڈے کے تعلق سے ایک اور اہم انکشاف کیا ہے۔ نواب ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ وانکھیڈے خاندان نے زاہدہ کے دو ڈیتھ سرٹیفکیٹ تیار کرائے ہیں، ایک کے مطابق وہ مسلمان ہیں جبکہ دوسرے میں انہیں ہندو ظاہر کیا گیا ہے۔ نواب ملک نے سمیر کی والدہ زاہدہ کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا ہے۔ نواب کا دعویٰ ہے کہ ان کی والدہ مسلمان تھیں اور انہیں اوشیوارہ کے قبرستان میں دفن کیا گیا تھا۔

نواب ملک کے مطابق سمیر وانکھیڈے کی والدہ زاہدہ کا انتقال 16 اپریل 2015 کو ہوا تھا، ان کا پہلا ڈیتھ سرٹیفکیٹ اسی دن تیار کرایا گیا تھا، جس میں ان کا مذہب اسلام درج کیا گیا ہے۔ اس کے دو دن بعد یعنی 17 اپریل کو ایک اور سرٹیفکیٹ تیار کرایا گیا، جس میں ان کا مذہب تبدیل کرکے ہندو کردیا گیا ۔

 این سی پی لیڈر نواب ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ وانکھیڈے خاندان نے صرف نوکری کے لیے نہ صرف سمیر کے مذہب کو چھپا کر دھوکہ دہی کی ہے بلکہ اپنی ماں کی موت کے بعد بھی دھوکہ دہی کر کے دو الگ الگ فرضی سرٹیفکیٹس تیار کرائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.