دنیا کا پہلا مڑ نے والا موبائل فون : کیا ہے اس کی خوبیاں ؟
گذشتہ کئی برسوں سے ایلجی ،ہووائی اور سامسنگ سمیت کئی کمپنیاں فولڈ ہو سکنے والا فون لانے کا منصوبہ بنا رہی تھیں ۔ یہ کمپنیاں ابھی اس پر کام ہی کررہی تھیں لیکن چین کی ایک کمپنی یہ کارنامہ انجام دے کر سبھوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے ۔ لوگ کہنے لگے ہیں کہ اب شاید جدید تکنیک امریکہ کی لونڈی نہیں رہی ۔
چین کی کمپنی رویولے کارپوریشن نے یہ اہم اور حیرت انگیز کارنامہ انجام دیا ہے ۔ کمپنی نے دنیا کا پہلا فولڈ ہوسکنے والا فون لانچ کردیا ہے ۔ اس کا نام فلیکس پائی رکھا گیا ہے ۔
یہ فون عام اسمارٹ فون سے کافی بڑا ہے لیکن یہ فولڈ ہو کر آپ کے اسمارٹ فون اور ٹابلیٹ دونوں کے طور پر استعمال ہو سکتا ہے ۔ اس میں آپکو بیچ میں امولڈ ڈسپلے ملتا ہے ۔
یہ فولڈ ہوسکنے والا فون سات اعشاریہ آٹھ انچ ڈسپلے کے ساتھ آتا ہے ۔ اگر اسے آپ فولڈ کریں گے تو یہ چار انچ تک چھوٹا ہو سکتا ہے ۔ فلیکس پائی میں آپکو سات این ایم اوکٹا کور کوالکم چِپ سیٹ ملتا ہے ۔ جو سب سے جدید ااسنیپ ڈریگن آٹھ سو پچپن / اسنیپ ڈریگن آٹھ ہزار ایک سو پچاس فلیگ شپ پروسیسر ہے ۔
کچھ رپورٹس کے مطابق تو یہ اسمارٹ فون تین کنفیگریشن کے ساتھ آتا ہے ۔ یہ ہے چھ جی بی ایکسو اٹھائیس جی بی ،آٹھ جی بی دو سو چھپن جی بی اور آٹھ جی بی پانچ سو بارہ جی بی ۔ اس کے ساتھ آپ کو دوول کیمرہ بھی ملتا ہے ۔ایک سولہ میگا پکسل وائیڈ اینگل لینس اور دوسرا بیس میگا پکسل ٹیلی فوٹو لینس والا کیمرہ ۔ کمپنی کا دعویٰ کہ یہ فون فااسٹ چارجنگ تکنیک ’را چارج ‘ کے ساتھ آتا ہے ۔ یہ محض ایک گھنٹہ میں اسی فیصد چارجئ کرسکتا ہے ۔ اس میں آپ کو یو ایس بی ٹائپ سی سپورٹ بھی ملے گا ۔
بتایا جارہا ہے کہ یہ فون کمرشیل استعمال کے لئے تیار ہے ۔ دسمبر سے اسے فروخت کیلئے پیش کردیا جائے گا ۔ چین میں اس ڈیوائیس کا قبل از فروخت آرڈر ایکتیس اکتوبر سے جاری ہے ۔
فلیکس پائی کی شروعاتی قیمت چینی کرنسی میں آٹھ ہزار نو سو ننانوے یعنی تقریباً پچانوے ہزار روپئے ہے ۔ ہائر ویرینٹ کی قیمت ایک لاکھ سینتیس ہزار روپئے تک بتائی جارہی ہے ۔