صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

راشن کارڈ آدھار سے جوڑنے نہ جانے پر ہزاروں غریب خاندان راشن سے محروم

1,491

 

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) راشن کارڈ سے آدھار کارڈ نہ جوڑے جانے کے سبب ہزاروں غریب خاندان سرکاری راشن سے محروم ہیں ۔ سستے داموں پر راشن کی تقسیم کے عمل میں شفافیت لانے اور کالابازاری پر قابو پانے کے لئے عوام کے راشن کارڈ سے آدھار کارڈ نمبر کو جوڑا جارہا ہے اور راشن ای پازسسٹم کے ذریعہ فروخت کیا جارہا ہے ذرائع کے مطابق ضلع اورنگ آباد میں اب تک صرف ایک ہزار ۸۰۹ راشن دوکانوں پر ہی ای پاز مشین لگائی گئی ہیں جبکہ راشن کارڈ رکھنے والوں کی تعداد ۷ لاکھ ۷۹ ہزار ۱۱۸ ہے ۔ اور ان میں سے صرف ایک لاکھ ۸۹ ہزار ۵۶ خاندانوں کے راشن کارڈ ہی آدھار کارڈ سے جوڑے گئے ہیں ۔ جس کی وجہ سے ایسے لوگ جن کے آدھار کارڈ نمبر راشن کارڈ سے نہیں جوڑے گئے وہ سستے دامو ں پر ملنے والے سرکاری راشن سے محروم ہیں او رحکومت سے توجہ دینے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.