صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ادھو ٹھاکرے و راہول گاندھی کے مابین ریاست کے حالات پر گفتگو

264,182

ممبئی : کانگریس قائد راہول گاندھی نے مہا وکاس آگھاڑی حکومت میں کانگریس کے کردار پر برہمی کا اظہار کیا تھا ۔ اس کے بعد وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے اور راہول گاندھی کے درمیان فون پر گفتگو ہوئی ہے ۔ مہاراشٹر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے ریاست میں کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کیے جارہے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ۔

بی جے پی کچھ دنوں سے مہاوکاس اگھاڑی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ حال ہی میں بی جے پی لیڈران نے ریاست میں صدر راج  نافذ کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔ ذرائع نے بتایا کہ پردے کے پیچھے کی سیاست میں ان تمام پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ راہل گاندھی نے کچھ دن پہلے کہا تھا مہاراشٹر میں کانگریس اقتدار میں ہے ، لیکن ہمیں بڑے فیصلے لینے کا حق نہیں ہے ۔ راہول گاندھی کے بیان سے کانگریس  کے ناراض ہونے کا خدشہ تھا ۔

راہول گاندھی نے کہا تھا کہ  ‘ریاست میں کرونا کی وجہ سے حالت نازک ہے ۔ گنجان آبادی و بڑی آبادی کی وجہ سے مہاراشٹر میں صورتحال خراب ہوئی ہے ۔ ریاستی حکومت اپنا کام انجام دے رہی ہے۔ اگرچہ ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے ، ہمیں بڑے فیصلے لینے کا حق نہیں ہے ۔ پنجاب ، چھتیس گڑھ اور راجستھان میں ہم فوری طور پر فیصلے لے سکتے ہیں ۔ لیکن مہاراشٹر میں صورتحال مختلف ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مرکزی حکومت کو ریاستی حکومت کو زیادہ سے زیادہ امداد فراہم کرنا چاہئے ۔ نیز کچھ دن پہلے ہی سابق وزیر اعلی پرتھوی راج چوہان نے بھی کہا تھا ، ریاست میں شیوسینا کی حکومت ہے ، کانگریس کی نہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.