صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

گھاٹی دواخانہ کو ناقص دوائوں کی سپلائی

ہافکین کمپنی کے انجکشن میں پھپھوند پائی گئی

1,128

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) کئی ماہ بعد گھاٹی دواخانے کو سپلائی کئے گئے ایسیڈیٹی کے انجکشن ناقص پائے گئے۔ ڈین ڈاکٹر کاکشن ایڑیکر نے بتایا کہ یہ انجکش فوری ہٹائے گئے اور اس کی اطلاع محکمہ صحت کو دے دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال گھاٹی دواخانے میں تقریباً دو سال سے دوائوں کی قلت تھی۔ کئی اہم اور ضروری دوائوں کی سپلائی ٹھپ ہوچکی تھی طریول انتظار کے بعد ہافکسن کمپنی سے دوائوں کی سپلائی شروع ہوئی جس سے غرب مریضوں نے اطمینان کی سانس لی تھی۔ رینی۔ ٹی ٹی نامی انجکشن پیچ چار کی سپلائی گھاٹی دواخانے کو کی گئی۔یہ انجکشن حکومت کے زیر اثر ہافکن کمپنی کے تیار کردہ ہیں۔ ایسیڈیٹی اور پیٹ کے کچھ امراض میں ان انجکشن کا استعمال کیا جاتا ہے ہاسپٹل انتظامیہ یہ انجکشن مختلف وارڈوں کو سپلائی کئے گئے تھے جہاں ان انجکشن میں پھپھوند ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔ ملازمین اسکی اطلاع دواخانے کے اسٹورکیپر اور فارماسسٹ کو دی۔ جس کے بعد ڈین ڈاکٹر کاننر ایڑیکر کی ہدایت پر وارڈوں میں سپلائی کئے گئے رینی ٹی ٹی انجکشن فوری ہٹائے گئے اور اس کی اطلاع ہافکسن کمپنی کو دے گئی۔
سبکدوش ملازمین کے وظیفے بند ہوسکتے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.