صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

شرمناک:منی پور میں دو لڑکیوں کو برہنہ گھمایا،ریپ اور قتل کا بھی الزام

84,985

منی پور میں تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔ دریں اثنا انسانیت کو شرمسار کرنے والا ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں دو خواتین کو جو کوکی بتائی جاریہ ہیں ایک ہجوم برہنہ حالت میں لے جاتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ویڈیو منی پور کی راجدھانی امپھال سے 35 کلومیٹر دور کانگ پوکپی ضلع کی ہے، جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ 4 مئی کا ہے۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے کہا ہے کہ ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ جلد کارروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ یہ جھڑپیں 3 مئی کو پہاڑی اضلاع میں ‘قبائلی یکجہتی مارچ’ کے انعقاد کے بعد شروع ہوئیں جس میں میٹی کمیونٹی کی طرف سے شیڈول ٹرائب (ایس ٹی) کا درجہ دینے کے مطالبے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ اس تشدد میں کم از کم 120 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ویڈیو 4 مئی کا بتایا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.