صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ہندو کاگھر مسلمان نہ خرید سکیں ایسا قانون بنے:کانپور میئر کا مطالبہ

59,169

کانپور کی میئر پرمیلا پانڈے کا ایک انتہائی متنازعہ بیان سامنے آیا ہے۔ قومی آواز کی خبر کے مطابق انھوں نے کہا ہے کہ وہ اتر پردیش حکومت سے ایک ایسے قانون کا مطالبہ کریں گی جس میں کوئی بھی مسلم کسی ہندو کا مکان نہ خرید سکے۔ پرمیلا پانڈے کا الزام ہے کہ مسلمانوں کی ذہنیت بہت خراب ہوتی ہے اور انھیں روکنے کے لیے سخت قانون کی ضرورت ہے۔نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں حکومت سے مطالبہ کروں گی کہ ایک ایسا قانون بنے جس سے کوئی مسلم کسی ہندو کا گھر نہ خرید سکے۔‘‘

جے پی لیڈر اور میئر پرمیلا پانڈے نے کہا کہ ’’ہم ’سب کا ساتھ اور سب کا وِکاس‘ چاہتے ہیں، لیکن یہ (مسلم) لوگ ٹھیک نہیں کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے بھی ہم نے مہم چلا کر 125 مندر تلاش کیے تھے۔ ان سبھی مندروں پر اِن (مسلم) لوگوں نے قبضہ کر لیا تھا۔‘‘ پرمیلا پانڈے نے غصے میں مسلم سماج کی ذہنیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کنویں کے چاروں طرف سے گھر بنا کر اس میں کچرا ڈالا گیا۔ اسی طرح مندر کو قبضہ کر کے گھر بنا لیا گیا ہے۔ اس سے ان لوگوں کی نیت پتہ چلتی ہے۔‘‘

Leave A Reply

Your email address will not be published.