صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

شعبہ عربی میں عربی لٹریری سوسائٹی کے نئے عہدیداران کا انتخاب اور افتتاحی پروگرام

64,107

علی گڑھ: جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج و اسپتال، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے آرتھوپیڈک سرجری شعبہ میں سینئر فزیوتھیریپسٹ ڈی پی پانڈے کے سبکدوش ہونے پر ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

               اس موقع پر موجود میڈیکل کالج و اسپتال کے پرنسپل و سی ایم ایس ڈاکٹر شاہد علی صدیقی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر حارث ایم خان اور آرتھوپیڈک سرجری شعبہ کے چیئرمین پروفیسر عامر بن صابر نے ڈی پی پانڈے کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ انھوں نے ہمیشہ لگن، محنت اور جذبہ کے ساتھ اپنی ڈیوٹی انجام دی اور مریضوں کی خدمت کی۔

               مسٹر پانڈے نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ 31؍سال سے زیادہ کی ملازمت میں شعبہ کے سبھی سابق اور موجودہ ڈاکٹروں اور ملازمین کا تعاون اور پیار حاصل رہا ۔انھوں نے کہاکہ ان کی یہ کوشش رہی کہ فزیوتھیریپی سیکشن میں آنے والے ہر مریض کو فائدہ ملے اور اسے مایوس ہوکر نہ جانا پڑے۔

               اس موقع پر آرتھوپیڈک سرجری شعبہ کے پروفیسر نیر آصف، پروفیسر عبدالقیوم، محمد لطیف ظفر جیلانی سمیت سید فہیم اور محترمہ غزالہ نگار بھی موجود رہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.