صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

راہل گاندھی کی پارلیمنٹ کی رکنیت بحال۔ 138 دن بعد رکھیں گے ایوان میں قدم

87,579

نئی دہلی: کانگریس کے قائد راہل گاندھی اب لوگ سبھا میں داخل ہوں گے۔ لوک سبھا سکریٹریٹ نے ان کی رکنیت کو بحال کر دیا ہے۔

مودی سر نیم معاملے میں ریمارکس کے مقدمے میں انہیں نچلی عدالت نے دو سال جیل کی سزا سنائی تھی جس پر سپریم کورٹ نے روک لگا دی ہے۔

عدالت عظمی کے فیصلے کے بعد راہل گاندھی کی رکنیت بحال ہو گئی اس سلسلے میں لوک سبھا سکریٹریٹ نے آج نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

راہل گاندھی کی رکنیت بحال ہونے پر دلی 10 جن پت کے قریب کانگرس کارکنوں کی جانب سے جشن منایا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے خلاف پیش کردہ تحریک عدم اعتماد پر 8 اگست منگل سے لوک سبھا میں بحث ہونے والی ہے۔

امکان ہے کہ راہل گاندھی مباحث میں حصہ لیں گے۔

مودی سر نے معاملے میں سپریم کورٹ کی جانب سے ملی راحت کے بعد راہل گاندھی کی پارلیمنٹ کی رکنیت تقریبا 138 دنوں بعد بحال ہو گئی۔کانگرس پارٹی نے سپریم کورٹ کی جانب سے سزا پر روک لگا دینے کے بعد سات اگست کی شام تک راہل گاندھی کی پارلیمنٹ کی رکنیت بحال نہ ہونے پر منگل کو دوبارہ سپریم کورٹ سے رجوع ہونے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اس سے پہلے ہی ان کی رکنیت بحال کر دی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.