صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

نفرت کے بیچ محبت پیدا کرنے کے لئے پیغمبر اسلام سب کے لیے بیداری مہم

76,712

ممبئی کے اسلام جمخانہ کے ذریعہ غیر مسلمین تک پیغمبرِ اسلام کی تعلیمات کو عام کرنے کے لئے پرافٹ فار آل مہم کے تحت ہر اس جگہ جہاں غیر مسلموں کی مسلمانوں سے وابستگی ہے اُن تک محمد صلعم کی تعلیمات انکی نصیحتیں احادیث پہنچانے کے پہل کی ہے۔ یوسف ابراہنی اسلام جمخانہ کے چیئرمین ہیں ابراہنی کہتے ہیں کہ اسلام کہ مطلب ہو امن اسلام کہ مطلب ہوتا ہے سپردگی ہم چاہتے ہیں اس پیغام کو ہم غیر مسلموں تک پہنچائیں۔

اللہ کے رسول کی باتیں انکی احادیث انکی تعلیمات کو ہم اُن تک پہنچائیں جن کے دلوں میں اسلام کو لیکر محمد صلعم کو لیکر غلط فہمیاں ہے ہمارا مقصد ہے کہ ہم اُن غلط فہمیوں کو دور کریں۔ابراہنی کہتے ہیں ملک کے جو حالات ہیں نفرت کا جو ماحول ہے ہم چاہتے ہیں کہ جب غلط فہمیاں دور ہونگی تو ہم ایک دوسرے کے قریب آئینگے ایک دوسرے کے بارے میں جن سکتے ہیں اگر ہمیں ایک دوسرے سے اخوت بھائی چارہ رکھنا ہے تو ہمیں سب سے پہلے نفرت ختم کرنا ہوگا نفرت ختم کرنے کے لیے ہمیں پیغمبرِ اسلام کی تعلیمات سے بہتر پیغام کوئی اور نہیں ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم نے محض کچھ لوگوں کے ساتھ اس مہم کا آغاز کیا لیکن آج لوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا ہم سے اس مہم کو آگے بڑھانے کے لیے کئی لوگ جڑے کئی لوگ اپنے اپنے طریقے سے کام کر رہے ہیں آج یہ تعداد ہزاروں ہو گئی ہمیں یقین ہے کہ کچھ برسوں میں یہ تعداد لاکھوں اور کروڑوں میں ہوگی جو پیغمبر اسلام کی تعلیمات ہر خاص و عام تک پہ پہنچائیں ہے تاکہ ہر ایک کو اسلام کے بارے میں جانکاری ہو۔۔اُنہوں نے مزید کہا کہ آزادی حاصل کرنے کے لیے ہر مذہب کے لوگوں نے ایک ساتھ لڑائی لڑی لیکن آج مسلمانوں کو نظر انداز کر دیا گیا ہے اور اسکی وجہ سے ملک میں نفرت کا ماحول پروان چڑھ رہا ہے ہم چاہتے ہیں کہ یہ ختم ہو اس لیے ہم نے 12 دنوں کا وقت مقرر کیا ہے ان 12 دنوں میں الگ الگ سرگرمیاں انجام ڈی جائینگی ۔۔ان سرگرمیوں میں غیر مسلم بھائیوں کو کھانا کھلانا اُنہیں تحفے پیش کرنا انکی حوصلہ افزائی کرنا مریضوں کے لیے مفت کیمپ منعقد کرنا اسی مہم کے تحت پورے ہندوستان میں ڈاکٹر مفت اعلاج کرینگے ۔ اس سلسلے میں 100 ڈاکٹرس کے ساتھ ہماری جلد ہی میٹنگ ہے جس میں متعد امراض کے ماہرین کی شرکت ہوگی۔۔

اسکے علاوہ جو وکلاء ہیں اُنہیں بھی اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اس دن وہ اپنے کلائنٹ سے یا اس دی۔ جو لوگ اُنہیں قانونی مدد کے لیے طلب کرنے انکی فیس نہیں لی جائے میڈیکل مدد پڑھائی کرنے والے گھیب بچوں کو مالی تعاون کیا جائے۔۔اُنکے فیس دی جائے۔اُنہیں مفت تعلیم کیسے دی جائے اُسکے راستے ہموار کیے جائیں۔۔غریب خواتین اور بیوہ خواتین کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا معذوروں کو سائیکل دینا تاکہ وہ اسکے ذریعے وہ آمدنی کا ذریعہ تلاش کر سکیں۔راشن بانٹنا تاکہ اس طبقے کو یہ پتہ چل سکے کہ یہ سبھی سرگرمیاں اس مہم کا حصہ ہیں۔۔ابراهنی کہتے ہیں کہ غیر مسلم میں ناراضگی بہت ہے اسی دور کرنے کا کام ہمارا ہے ہم۔محنت کرینگے اور اس پیغام کو محبت سے عام کرینگے جو محمد صلعم نے آج سے 1400 برس قبل دور جہالت میں عام کیا تھا تو یقیناً ہمیں کامیابی ملےگی اور نفرت کے اس ماحول میں محبت اور امن کے راستے ہموار ہونگے۔۔۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.