صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

پولیس انسپکٹر اعظم پٹیل کا کورونا کے سبب انتقال

54,966

ممبئی:  ممبئی مہاراشٹر اسٹیٹ انٹلیجنس ڈپارٹمنٹ ایس آئی ڈی کے پولیس انسپکٹر اعظم پٹیل کا کرونا وائرس کے سبب انتقال ہوگیا وہ گزشتہ کئی دنوں سے سیفی اسپتال میں زیر علاج تھے لیکن انہیں افاقہ نہیں ہوا انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا جس کے بعد اعظم پٹیل کی حرکت قلب بند ہوگئی اور وہ مالک حقیقی سے جاملے۔ کورونا وائرس سے متاثر اعظم پٹیل کی رحلت محکمہ پولیس کا عظیم خسارہ ہے انہوں نے کئی اہم عہدوں پر بطور انسپکٹر، سب انسپکٹر خدمات انجام دی ہے۔ ممبئی کرائم برانچ کے سب انسپکٹر کے طور پر اعظم پٹیل نے اپنے سفر کی ابتداء ممبئی کرائم برانچ سے کی تھی وہ سابق پولیس کمشنر راکیش ماریا کے بھی معتمد خاص تھے انہوں نے جوائنٹ پولیس کمشنر کرائم میرا بورونکر کے ساتھ بم دھماکہ سمیت انڈین مجاہدین اور داعش سے متعلق کیس کی بھی تفتیش کی ہے۔

ممبئی سے متصلہ کلیان میں داعش کا مشتبہ رکن اریب مجید کے کیس میں اعظم پٹیل نے این آئی اے میں تفتیش کی ہے اس کے ساتھ ہی وہ آئی بی سمیت کئی اہم شعبہ سے بھی وابستہ رہے ہیں ان کی موت سے پولیس محکمہ میں غم کا ماحول ہے۔ پولیس محکمہ میں ملازمت کے باوجود وہ صوم و صلوۃ کے پابند تھے بلکہ دوسروں کو بھی نماز کی دعوت و تلقین کر تے تھے۔ نرم مزاج ملنسار اور اپنے کام کے تئیں انتہائی سنجیدہ افسر اعظم پٹیل کے جسد خاکی کو سپرد خاک کر دیا گیا اس وقت چند ہی رشتہ داروں نے انہیں پرنم آنکھوں سے الوداع کہا کیونکہ کرونا وائرس کے سبب احتیاطی اقدامات و تدبیر ضروری ہے ممبئی پولیس کے کئی افسران نے بھی اعظم پٹیل کی موت کو عظیم نقصان قرار دیا ہے انہوں نے اعظم پٹیل کو خراج عقیدت بھی پیش کیا ہے۔

اعظم پٹیل صحافی برادری میں بھی کافی مقبول تھے جب وہ پولیس ہیڈ کوارٹر میں تھے تو پولیس پریس روم میں ہی زیادہ تر وقت گزارتے تھے وہ اخبارات کا باریک بینی سے مطالعہ بھی کرتے اور پھر نماز کا وقت ہوتا تو بلا کسی تامل کے فورا اٹھ کر چلے جایا کر تے تھے انہوں نے کئی صحافیوں کو بھی نماز کی پابندی کی دعوت دی تھی جبکہ ممبئی پولیس میں ان جیسے افسر شاذ و نادر ہی پائے جاتے ہیں جو صوم و صلوۃ کی پابند اور سادگی پسند ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.