صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

پیلی بھیت:کانوڑیوں پر ایکشن لینے والے ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا

84,349

اتر پردیش کے پیلی بھیت میں بغیر اجازت ڈی جے کے ساتھ کانوڑیاتراکو باہر نکالنے پر اصرار کرنے والے کانوڑیوں کے خلاف کارروائی کرنے والے پولس افسران کو معطل کر دیا گیا -بی بی سی ہندی کے مطابق کانوڑیوں کا ایک گروپ بریلی ہائی وے پر محرم کا جلوس نکالنے والے لوگوں سے آمنے سامنے آ گیا۔ کانوڑیوں کا ایک گروپ مسلمانوں کے علاقے سے یاتراکو نکالنا چاہتا تھا، اور پولیس کو طاقت کا استعمال کرنا پڑااس کے بعد اتوار کو تین پولیس اہلکاروں کو ’ڈیوٹی میں غفلت‘ پر معطل کر دیا گیا۔ایس پی اتل شرما نے میڈیا کو بتایا، "ابتدائی تفتیش کے بعد، جہان آباد پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) پروین کمار اور پولیس چوکی کے انچارج آدتیہ سنگھ کو ڈیوٹی میں لاپرواہی کی بنیاد پر معطل کر دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انیل کمار یادو کو واقعے کی تحقیقات کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

اس سے پہلے چوکی انچارج آدتیہ سنگھ نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرائی تھی جس میں 125 نامعلوم لوگوں کو نامزد کیا گیا تھا۔ہفتہ کے روز بریلی ہائی وے پر محرم کا جلوس نکالنے والے لوگوں اور کانوڑیوں کا ایک گروپ آمنے سامنے ہو گیا لیکن پولیس نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے معاملہ کو قابو میں کر لیا اس دوران پولیس پر پتھراؤ بھی کیا گیا جس میں پولیس افسر پرتیک دہیازخمی ہو گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.