NIMA بھیونڈی کے یونانی اور آیوروید پریکٹشنرس کے تئیں کوششیں
بھیونڈی : (ڈاکٹر اصغر علی انصاری )National Integrated Medical Association یعنی NIMAکیا ہے ؟یہ Indian System of Medicine یعنی ISMسے فارغ جنرل پریکٹشنرس کی ایک غیر سرکاری تنظیم Non Governmental Organization ہے جس کی تشکیل ۱۹۴۷ میں ہو ئی اور یہ تنظیم ۱۹۵۳ میں شما لی ہند سے با مبے ،میسور اور مدراس تک پھیل گئی ۔ آج اسکی ملک بھر کی ۱۷ ریا ستوں اور ۲ یو نین ٹیریٹری ( دہلی اور چندی گڑھ ) میں متعدد شاخیں ہیں ۔ جوسہ رخی نظا م یعنی Three Tier system یعنی مقامی ، ریا ستی اور مر کزی نظام پر مشتمل ہے ۔ قومی پیما نے پر متعدد بار اسکی کا نفرنسیں منعقد ہو چکی ہیں ۔ NIMAاپنے قیام سے لے کر آج تک Indian System Of Medicine(یعنی آیورویدک ، یو نانی اور سدھا)اور Integrated Medical Practionersکے مفا د کی حفاظت کر تی آرہی ہے Integrated Medical Practionersکو ایلو پیتھک دواؤں سے محروم کرنے کی سازش ،ایلو پیتھک پرییکٹشنرس کی جا نب سے انھیں مختلف بندشوں کا شکار بنا نے اور حکو مت کی مراعات سے دور رکھنے کی کو شش اور دیگر مسائل اور چیلنجز کا سامنا NIMAنے بہت ہی ہمت، حوصلہ اور دور اندیشی سے کیا ۔
ملک کی مختلف ریاستوں میں Integrated Medical Practionersکو Registerd Medical Practioners Under Rules 1945کے تحت recognisedکرایا ۔ متعدد بار اپنے مطا لبات اور اپنی با تیں عوامی نما ئندوں کے ذریعے ریا ستی اسمبلیوں اور پا رلیمنٹ تک پہنچا ئیں ، کئی بار NIMAکے نما ئندوں کو مر کزی حکو مت کی ہیلتھ کمیٹی ، فیملی ویلفیر کمیٹی اور سائنٹفک ایڈوائنری کمیٹی میں شامل ہو نے کا شرف بھی حا صل ہوا ہے ۔ صحت عامہ کی مختلف مر کزی کا نفرنسوں میں اسے مدعو کیا گیا ۔ NIMA ملک کی مختلف ریا ستوں میں آفات نا گہا نی کے مو قع پر ابتدا سے ہی اپنی خدمات پیش کر تی رہی ہے ۔ اسکے علا وہ غریب بستیوں اور دیہی علا قوں میں میڈیکل کیمپ کے ذریعے عوام کی خدمت کر تی آرہی ہے ۔
آج بھی اسکی مختلف شاخیں ملک میں کہیں نہ کہیں مفت خدمات انجام دے رہی ہے ۔۱۹۴۷ سے لے کر آج تک NIMAنے ہر لحا ظ سے MBBSکے مساوی مراعات یعنی Payscale, Service Condition, Allowance and Promotionکے حصول کے لئے جدوجہد کی ہے اور اپنے مقصد میں کا میاب بھی رہی ہے ۔NIMAانفرا دی طور اپنے ممبران کی بھی خدمت اور رہنمائی کرتی رہتی ہے ۔ممبران کی تر بیت کے لئے قابل اساتذہ کی تنظیمو ں کی تشکیل کی ہے جو انھیں C.M.E.پروگراموں کے ذریعے جدید ترین طبّی علوم سے آگاہ کر تی رہتی ہیں ۔
NIMA BHIWANDI آل ا نڈیا NIMA کی ایک شاخ ہے۔گزشتہ تیس برسوں سے بھیونڈی کے ڈاکٹرس کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ہر وقت کوشاں رہتی ہے۔ اور بھیونڈی کے عوام کی خدمات کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہتی ہے۔آج یہ تنظیم بھیونڈی کی انتہائی فعال تنظیم بن چکی ہے۔مختلف اوقات میں مختلف علاقوں کے ضرورت مند لوگوں کے لئے میڈیکل کیمپ منعقد کرانا Vaccination
پروگرام میں عوام کی رہنمائی کرنا اور انتظامیہ کی مدد کرنا اسکا ہم ترین فریضہ ہے۔ ڈاکٹر حضرات کے لئے C.M.E تعلیمی پروگرام منعقد کراناحفظان صحت، نشہ بندی اور نفساتی مسائل سے عوام کو روشناس کرانا ۔ NIMA بھیونڈی کے مصروفیات ہیں ۔ گزشتی دنوں مشہور صحت افزاء مقام مہابلیشور کا تفریحی اور تعلیمی ٹور اس کا اہم ترین کارنامہ ہے۔ NIMA بھیونڈی کی کارکردگی دیکھ کر بھیونڈی کے ڈاکٹرس اس تنظیم میں تیزی سے شامل ہو رہے ہیں ۔NIMA میں ممبر سازی زور وشور سے جاری ہے۔ ساتھ ہی ساتھ اسکے قدیم ممبران کے رجسٹریشن کی تجدید کا کام بھی تیزی سے ہو رہا ہے۔ سبھی یونانی ڈاکٹرس سے گزارش ہے کہ اس تنظیم کے ممبر بنیں۔اور اپنے اتحاد اور اتفاق سے تنظیم کو مضبوط بنا کر اپنے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں۔