صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

 ریزرویشن کیلئے احتجاج کررہی تنظیموں کے ایک گروہ نے نئی سیاسی پارٹی بنائی

نئی پارٹی ’مہاراشٹر کرانتی سینا‘ کی سربراہی سریش پاٹل کریں گے پارٹی مہاراشٹر میں آئندہ پارلیمانی انتخابات میں بھی حصہ لے گی

1,269

 

ممبئی : ریزرویشن کے مطالبہ کو لے کر احتجاج کر رہے مراٹھا تحریک کے ایک حصہ نے جمعرات کو سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان کیا ۔ یہ پارٹی مہاراشٹر میں آئندہ پارلیمانی انتخابات میں حصہ لے گی ۔ نئی پارٹی ’مہاراشٹر کرانتی سینا‘ کی سربراہی سریش پاٹل کریں گے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ ’مراٹھا آرکشن سنگھرش سمیتی‘ کے ساتھ پچھلے دس برسوں سے کام کررہے ہیں ۔ مغربی مہاراشٹر میں ستارا سے پی ٹی آئی سے گفتگو کرتے ہوئے پاٹل نے کہا کہ انہوں نے اور ان کے حامیوں نے تاریخی رائے ریشور مندر میں نئی سیاسی پارٹی بنانے اور اپنی قوم کیلئے کام کرنے کا عہد لیا ۔ وہیں پر چھتر پتی شیوا جی نے سترہویں صدی میں ’سوراج‘ قائم کرنے کا عہد لیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ سکال مراٹھا سماج اور مراٹھا کرانتی مورچہ جیسی مراٹھا تنظیمیں ملازمت اور تعلیم میں ریزرویشن کے لئے احتجاج کی سربراہی کررہی ہیں ۔ نئی تنظیم نے اس کی مخالفت کی تھی ۔ پاٹل نے کہا ’لیکن ہم اپنی سیاسی پارٹی کے نام میں مراٹھا لفظ کا استعمال نہیں کررہے ہیں ۔ ہمیں امید ہے کہ وہ ہمارے بارے میں شکوک سے بالا تر ہو کر پارٹی میں شامل ہوں گے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ستارا سے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ایم پی ادین راجے بھوسلے اور شیوا جی کے وارثین نے مہاراشٹر کرانتی سینا کی حمایت کی ہے ۔ پاٹل نے کہا ’ہمیں امید ہے کہ وہ ہمارے ٹکٹ پر لوک سبھا کا الیکشن لڑیں گے‘ ۔ رابطہ کئے جانے پر مراٹھا کرانتی مورچہ کے سنجئے ساونت نے پاٹل پر اپنے سیاسی مفاد کو آگے بڑھانے کے لئے سیاسی پارٹی بنانے کا الزام عائد کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.