صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

پونے کی مُلا مُوٹھا ندی کو آلودگی سے محفوظ کرنے کیلئے ’می ٹو‘ مہم 

1,217

پونے : پونے کی مُلا مُوٹھا ندی مہاراشٹر اور ملک کی سب سے آلودہ ندیوں میں سے ایک ہے ۔ لاپرواہی اور غفلت کی شکار بنی یہ ندی آلودگی سے جوجھ رہی ہے ۔ حالت کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے ایک ایڈووکیٹ نے قدم آگے بڑھایا ہے ۔ انہوں نے سوشل میڈیا اور قانون کا سہارا لیتے ہوئے ندی کو محفوظ کرنے کی مہم چھیڑی ہے ۔ انہوں نے کچھ روز قبل ہنگامہ برپا کردینے والی مہم ’می ٹو‘ مہم کے نام سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ہے ۔

واضح ہو کہ بغیر ٹریٹمنٹ کے ندی میں سیویج اور صنعتی فضلہ پھینک دیا جاتا ہے ۔ اس سے ندی میں اینٹی بایوٹک ریزسٹنٹ بیکٹریا بڑھتا جارہا ہے ۔ مُلا مُوٹھا کی حالت کو دیکھتے ہوئے داپوڈی کے ایڈووکیٹ آجِنکیا کلبھور نے ندی کو بچانے کیلئے ’می ٹو‘ مہم شروع کی ہے ۔ معلوم ہو کہ ’می ٹو‘ مہم میں خواتین اپنے ساتھ ہونے والے جنسی تشدد ، استحصال اور چھیڑ خانی کے بارے میں کھل کر بتارہی تھیں ۔

آجِنکیا نے اس مہم کے فیچر کو ندی کے ساتھ برتے جارہے رویہ کے برابر قرار دیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ ندی بھی متاثر ہے ہے ۔ کلبھور نے فیصلہ کیا ہے کہ ندی کے ساتھ ہوئے اس برتائو کے بارے میں بھی لوگ بولیں ۔ انہوں نے ندی کے کنارے رنگ برنگے بینر لگا کر اس کے خلاف مہم شروع کی ہے ۔ بینر پر تحریر ہے ندی کو آلودہ کرنے کی حالت میں کسی بھی شخص پر قانونی کارروائی ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ بھی ’می ٹو‘ ہی چلایا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.