صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

کرناٹک قانون ساز کونسل کے ڈپٹی اسپیکر نے خودکشی کرلی

34,740

چک منگلور: کرناٹک میں ایک غیر متوقع واقع میں جنتا دل (سیکولر) کے سینئر لیڈر اور قانون ساز کونسل کے ڈپٹی اسپیکر ایس ایل دھرم گوڑا نے پیر کی رات خودکشی کرلی۔ وہ 65 برس کے تھے۔ ان کے کنبے میں اہلیہ اور دو بچے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق گوڑا کل شام اپنی ذاتی کار سے سکھاریا پتنا واقع فارم ہاؤس سے گھر کے لئے نکلے تھے۔ راستے میں انہوں نے اپنے ڈرائیور سے کہا کہ وہ کسی سے بات کرنے جا رہے ہیں اور ان سے کچھ دیر رک جانے کے لئے کہا تھا۔ گھر نہ پہنچنے پر کنبے کے افراد اور اسٹاف نے ان کی تلاش شروع کی۔ دیر رات ان کی لاش ریل کی پٹری کے نزدیک پائی گئی۔ موقع سے ’سوسائڈ نوٹ‘ بھی برآمد ہوا ہے۔

کرناٹک قانون ساز کونسل کے ڈپٹی اسپیکر اور جے ڈی ایس رہنما ، ایس ایل دھرم گوڑا (64) کی لاش منگل کے روز چک منگلور کے کدور کے مقام پر ریلوے ٹریک پر ملی ہے۔ لاش کے ساتھ خودکشی نوٹ بھی ملا ہے۔ پولیس فی الحال خود کشی کے زاویے سے ہی تفتیش کر رہی ہے۔ دھرم گوڑا کی خود کشی کی وجہ واضح نہیں ہو سکی ہے ، لیکن بتایا جارہا ہے کہ خودکشی نوٹ میں قانون ساز کونسل کے ہنگامے کا ذکر ہے۔

دسمبر کی ۱۵ کو کرناٹک قانون ساز کونسل میں بی جے پی-جے ڈی ایس اور کانگریس ممبروں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی تھی۔ کانگریس ممبران نے دھرم گوڑا کو بھی دھکیل دیا تھا اور انہیں کرسی سے کھینچ لیا تھا۔ دھرم گوڑا اس واقعے سے بہت مایوس تھے۔

وزیر اعلی بی ایس یدیورپا نے دھرم گوڑا کی خود کشی پر غم کا اظہار کیا ہے۔ سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیو گوڑا نے کہا ہے کہ دھرم گوڑا کی موت پوری ریاست کا نقصان ہے ، وہ انتہائی شریف انسان تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.