صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

جماعت اسلامی مہاراشٹر ۳۸ ؍ سیلاب متاثرین خاندان کیلئے گھر تعمیر کرے گی

۲۶ ؍ جنوری سے تعمیر کا آغاز ،منصوبہ کی تکمیل کیلئے آئڈیل ریلیف کمیٹی ٹرسٹ اور کولہا ضلع پریشد کے مابین معاہدہ طے

246,856

ممبئی :جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر و آئیڈیل ریلیف کمیٹی ٹرسٹ 26 جنوری 2020 سے کولہاپور ضلع کے سیلاب زدگان کےلیے مکانات کی تعمیر کا آغازکرے گی ۔جماعت اسلامی ہند، مہاراشٹر اور ضلع پریشد کولہاپور کے مابین ایک معاہدہ (Memorandum of Understanding) ہوا۔ معاہدے کے مطابق کولہاپور ضلع کے کنواڑ گاؤں کو مکانات کی تعمیر کے لیے منتخب (Adopt) کیا گیا ہے، جہاں پہلے مرحلہ میں 38 سیلاب متاثرہ خاندانوں کےلیے مکانات تعمیر کیے جائیں گے اور پینے کے پانی کے لیے 2 پیوریفائڈ واٹر سسٹم بھی لگائے جائیں گے۔واضح رہے کہ کولہاپور ضلع کا شیرول تعلقہ، چند ماہ قبل آئے بھیانک سیلاب میں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔اسی تعلقہ کے کنواڑ اور دیگر دیہات کئی روز تک صد فی صد سیلاب کی چپیٹ میں رہے۔ ان دیہاتوں میں آغاز ہی سے جماعت کی ڈزاسٹر مینجمنٹ یونٹ IRW کے رضاکاروں نے ریلیف و بچاؤ کےکام انجام دیے ہیں۔


حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کو فلڈ ریلیف فنڈ یا آواس و گھرکل یوجنا کے تحت95,000یا 1,20,000روپیے اس منصوبہ کے اہل ہونے کے بعد ملتے ہیں۔ اور ایک چھوٹے مگر مضبوط مکان کی تعمیر کے لیے یہ رقم نا کافی ہے۔اسی لیے جماعت و آئیڈیل ریلیف کمیٹی ٹرسٹ نے اس گاؤں کا مکمل سروے کیا، تباہ شدہ مکانات کا انجینئرس کے ذریعہتعمیراتی منصوبہ تیار کیا جس کے مطابق ایک مکان کے RCC کنسٹرکشن کا کم از کم تخمینہ 3,00,000(تین لاکھ) روپیے ہے۔فلڈ ریلیف فنڈ و آواس یوجنا سے موصول شدہ رقم میں مزید جماعت فی مکان تقریباً 2,00,000(دو لاکھ) روپیے کے مالی تعاون کے ذریعہ مکانات کی تعمیر کرے گی۔


اگر یہ کام بارش سے قبل مکمل ہوجاتا ہے تو دوسرے مرحلہ میں کولہاپور ضلع کے کُروندواڑ، راجاپور، ہیرواڑ اور سانگلی ضلع کے بِھیلواڑی میں مکانات کی تعمیر ہوگی۔ علاوہ ازیں طلباء تنظیم ایس آئی او اسکولوں کی بنیادی ضروریات اور لائبریریوں کے لیے کتابوں کے سیٹ فراہم کرے گی۔ اس بازآبادکاری کے پروجیکٹ کا تخمینہ تقریباً 2,48,00,000(دو کروڑ اڑتالیس لاکھ) روپیے ہوگا۔ معاہدہ کے موقع پر اَمَن مِتَّل IAS ( سی ای او ضلع پریشد، کولہا پور)، محمد مظہر فاروق (سکریٹری شعبہ خدمت خلق جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر) ، اجئےکمار مانے (پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈی آر ڈی اے) ، وَیشالی مَھسکے (ڈسٹرکٹ پروجیکٹ آفیسر) ، اسمٰعیل شیخ (جماعت اسلامی ہند کولہاپور) و اشفاق پٹھان (SIO کولہاپور) موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.