صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

سمردھی مہا مارگ پرجیکٹ میں بدعنوانی کے الزام کی جانچ کا حکم

1,425

تھانے : (ریحان یونس) تھانے گارجین منسٹر ایکناتھ شندے نےضلع کلکٹر کو مہاراشٹر سمردھی مہا مارگ پروجیکٹ میں بد عنوانی کے الزامات کی جانچ کروانے کو کہا ہے ۔ سنیچر کے روز ہوئی ضلعی منصبوبہ بندی کمیٹی کی میٹنگ میں مرباد تھانے کے بی جے پی رکن اسمبلی کسن کٹھورے نے مبینہ طور پر مذکورہ پروجیکٹ میں ضلع میں زمین کی حصول یابی میں ہوئی بدعنوانی میں کچھ ریونیو افسران کے شامل ہونے کا الزام لگایا تھا جس کے سبب کسانوں اور گاوں والوں  کو ہرجانہ کی رقم کی ادائیگی متاثر ہوئی ہے ۔ ان الزامات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے شندے نے کلکٹر راجیش نرویکر کو اس معاملہ کی تفتیش کروانے کو کہا ہے ۔ ممبئی ناگپور سپر کمیونیکیشن ایکسپریس وے جو کہ مہاراشٹر سمردھی مہا مارگ کے نام سے جانی جاتی ہے اس کے مطابق ایک 701 کلو میٹر طویل آٹھ لائنوں کی ایکسپریس وے بنانے کا ۔ منصوبہ تھا جو ریاست کے 10 اضلاع کا احاطہ کرے گی ۔

اس کے ذریعے دو شہروں کے درمیان سفر کے لئے حالیہ درکار وقت کو صرف آٹھ گھنٹے میں طئے کیے جانے کی امید ہے ۔ اس پروجیکٹ کا اندازاً تخمینہ 46 ہزار کروڑ ہے جو ناگپور ، بلڈانہ ، امراوتی ، وردھا ، واشم ، تھانے ، اورنگ آباد ، اکولہ اور ناسک اضلاع کے ذریعے منظورکیا جائے گا ۔ اس پروجیکٹ کو کچھ علاقوں میں کسانوں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے خاص طورپر ناسک ضلع میں ۔ اس کے علاوہ شندے نے تھانے ضلع کے لئے سال 2019/ 2020 کے لئے 20 کروڑ کے سالانہ منصوبہ کو بھی منظوری دی ہے اور انہوں نے ضلعی افسران کو امسال ہونے والے لوک سبھا انتخابات سے قبل التوا کا شکار کاموں کی تکمیل کے لئے اس رقم کو خرچ کرنےکی ہدایت دی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.