صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

اندورمندر حادثہ،35 کی موت

46,201

اندور : مدھیہ پردیش کے اندور کے پٹیل نگر میں واقع ایک قدیم مندر کے احاطے میں بنے باوڑی میں بہت سے عقیدت مند گر گئے۔ اس حادثے میں 35 عقیدت مندوں کی موت ہو گئی اور تقریباً اتنی ہی تعداد میں عقیدت مند زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق مقامی پٹیل نگر میں واقع بیلیشور مہادیو مندر کے احاطے میں رام نوامی تہوار کے موقع پر عقیدت مندوں کی بڑی بھیڑ جمع تھی۔

دوپہر کے وقت، مندر کے احاطے میں واقع پرای باوڑی چھت اچانک گر گئی۔ جس کی وجہ سے مندر کے احاطے میں آنے والے عقیدت مند اس کی زد میں آ گئے۔ اس حادثے میں گیارہ عقیدت مندوں کی موت ہو گئی ہے اور اتنے ہی عقیدت مند زخمی ہوئے ہیں، جنہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ باوڑی کی گہرائی 30 فٹ سے زیادہ ہے۔ حالانکہ اس میں پانی کی مقدار نسبتاً کم ہے۔ واقعے کے بعد باوڑی میں سیڑھیاں اور رسیاں ڈال کر راحت اور بچاؤ کا کام شروع کر دیا گیا ۔ واقعہ کے بعد ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے۔

وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ یہ واقعہ افسوسناک ہے۔ متعدد کوششوں کے بعد بھی گیارہ شہریوں کو بچایا نہیں جا سکا۔ واقعے کی تحقیقات کی ہدایات دے دی گئی ہیں۔ حکومت متاثرین کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ واقعہ میں مرنے والوں کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے کی امدادی رقم دی جائے گی۔ زخمیوں کے مفت علاج کے ساتھ ساتھ فی زخمی کو 50 ہزار کی رقم فراہم کی جائے گی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اندور میں آج پیش آنے والے حادثے پر غم کا اظہار کیا اور متاثرہ افراد کی بہتری کے لیے بھگوان سے دعا کی۔وزیر اعظم نریندرمودی نے ایک ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ اندور حادثے کے بارے میں جان کر انہیں بہت دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان سے بات کر کے حادثے کی تازہ ترین معلومات بھی حاصل کیں۔ وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے بھگوان سے دعا کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.