صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

’میں کافی عرصہ سے قرآن کو پڑھنا اور سمجھنا چاہتا تھا آج موقع مل رہا ہے‘

ایس آئی او کی دس روزہ مہم کے ذریعے برادران وطن میں اسلام کا پیغام عام کرنے کی کوشش

21,684

ممبئی : ایک خدا ایک انسانی خاندان، اس مہم کے ذریعے جماعت اسلامی ہند کی طلبہ تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا نے برادران وطن میں اسلام کی صحیح تعلیمات ، توحید اور وحدت بنی آدم کے عالمی پیغام کو عام کرنے کا عزم کیا ہیں ۔ ملک میں پھیلی بد امنی اور بے مقصدیت کو مخاطب کرتے ہوئے بردران وطن کو اپنے خالق کا تعارف کرایا جا رہا ہے ۔

ایس آئی او ممبئی شہر نے مہم کے دوسرے دن بڑی تعداد میں برادران وطن تک اسلام کا پیغام پہنچایا ۔ کرلا ریلوے اسٹیشن پر سیکڑوں مسافروں کو اسلام کا تعارف کرایا گیا ۔ شہر میں موجود مندر ، گرجا گھر و گُرودورا کے ذمہ داران سے ملاقات کی گئی اور اسلامی لٹریچر دیا گیا ، وہیں پولیس افسران ، سیاسی رہنما اور عمائدین شہر سے ملاقات کی گئیں ۔

مالونی ، ساکی ناکہ ، کاندیولی ، کرلا ، وکھرولی ، واشی و دیگر مقامات پر تنظیم کے ارکان نے ہزاروں کی تعداد میں انفرادی ملاقات کے ذریعے اسلام و مہم کو متعارف کرایا ۔ ملاقات کے دوران کرلا گُرودورا کے ذمہ دار مہیندر سنگھ  جی نے کہا کہ ’میں کافی عرصہ سے اس قرآن کو پڑھنا اور سمجھنا چاہتا تھا آج موقع مل رہا ہے‘ ۔ پولیس ذمہ داران نے اس مہم کو سراہا اور تعاون کا وعدہ بھی کیا ۔ مہم کے ذریعے مہاراشٹر میں تقریباً ٦٠ لاکھ افراد تک پہنچنے کا نشانہ ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.