صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ٹینکر مافیا پر حکومت لگام کسے گی : رنجیت پاٹل کی یقین دہانی  

1,603

ممبئی : ممبئی میں ٹینکر مافیا اپنی قوت مسلسل بڑھا رہا ہے ۔ اس کی لابی کیخلاف بی جے پی کے ایم ایل اے منگل پربھات لوڈھا نے اسمبلی میں اس سلسلے میں آواز بلند کی ۔انہوں نے پوائنٹ آف آرڈر کے ذریعہ اس مسئلہ کو اٹھایا اور ایوان کو بتایا کہ ممبئی میں سرگرم ٹینکر مافیا بدعنوان سرکاری افسر وں کی ملی بھگت سے روز پچاس ہزار ٹینکر پانی چراکر کروڑوں روپئے کا غیر قانونی کاروبار کر رہےہیں ۔ رکن اسمبلی لوڈھا نے کہا کہ قدرتی وسائل پر حکومت کا حق ہوتا ہے ، اس لئے حکومت کسی افسر کو مقرر کرکے سارے کنویں ، تالابوں وغیرہ کو اپنے قبضہ میں لے اور بی ایم سی کو سونپ دے ۔ جس سے ٹینکر مافیا کے ذریعہ کی جارہی پانی کی چوری پر روک لگ سکے اور حکومت کو کروڑوں کا ہونے والا سالانہ نقصان عوامی خزانہ میں جمع ہو سکے ۔ ایم ایل اے لوڈھا کے مطالبہ پر شہری ترقی وزیر ڈاکٹر رنجیت پاٹل نے ایک کمیٹی بناکر ٹینکر مافیا کے خلاف فوری سخت کارروائی کا یقین دلایا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.