صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

اے ایم یو پالی ٹیکنک کے ڈاکٹر محمد فیصل خاں کو ’بھارت وکاس ایوارڈ‘ سے نوازا گیا

1,318

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) پالی ٹیکنک کے الیکٹریکل انجینئرنگ سیکشن کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد فیصل خاں کو بھارت وکاس ایوارڈ-2018سے نوازا گیا ہے۔ انھیں یہ ایوارڈ بھونیشور، اڑیسہ کی تنظیم انسٹی ٹیوٹ آف سیلف ریلائنس (آئی ایس آر) نے قابل تجدید توانائی نظام کے میدان میں نمایاں کارکردگی کے لئے پیش کیا ہے۔ ڈاکٹر خان کو تنظیم کی تاحیات رکنیت بھی عطا کی گئی ہے۔

ڈاکٹر محمد فیصل خاں قابل تجدید توانائی تحفظ سِسٹمس کے موضوع میں پی ایچ ڈی ہیں ۔ انھیں تدریس و تحقیق میں 16؍برس سے زائد کا تجربہ حاصل ہے ۔ فی الوقت وہ پانی اور ہوا کی توانائی پر مبنی نظامات پر تحقیق کررہے ہیں ۔ اپنی تحقیق پر انھیں پیٹنٹ بھی حاصل ہوا ہے اور کئی مقالوں اور تحقیق پر انھیں ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.