صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ڈاکٹر مقصود احمد خان نے حاجیوں کے کئی مسائل حل کئے : بشیر پٹیل

137,938

ممبئی : پیر ۱۷ فروری ۲۰۲۰ کو ممبئی کے ایم آر اے مارگ (پلٹن روڈ) پر واقع حج ہاوس میں ’حج ۲۰۲۰ تربیتی کیمپ‘ کا افتتاح اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عبا س نقوی نے کیا ۔ اس موقع پر منعقدہ پروگرام میں ریاستی حکومت کے سابق وزیر ، ہردلعزیزسابق ایم ایل اے اورحاجی صابو صدیق مسافر خانہ کے چیئرمین الحاج بشیر موسی پٹیل نے مختار عباس نقوی کو شال اور گلدستہ پیش کیا ۔

تصویرمیں الحاج بشیر موسی پٹیل اور مختار عباس نقوی خوش گوار موڈ میں مصافحہ کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں جہاں رکن راجیہ سبھا حسین دلوائی بھی موجود ہیں ۔ الحاج بشیر موسی پٹیل نے بتایا کہ ڈاکٹر مقصود احمد خان نےحج کمیٹی آف انڈیا ، حج ہاوس کے سی ای اوبننے کے بعد کئی قابل قدر خدمات انجام دی ہیں ۔ انھوں نےحاجیوں کو در پیش کئی مسائل نہ صرف حل کئے ہیں بلکہ ان کی ہر ضرورت کے حصول کو آسان بنانے کی بھی کوشش کی ہیں ۔ ان کی سربراہی میں حج کمیٹی آف انڈیا ، حج ہاوس مسلسل ترقی کررہا ہے جس سے قوم و ملت کو فائدہ حاصل ہو رہا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.