صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

اسمبلی انتخابات میں شاندار جیت پر ناندیڑ میں کانگریس کا جشن

1,363

ناندیڑ:(مقتدرالدین) ملک کی پانچ ریاستوں کے اسمبلی چناؤ کے نتائج کا آج اعلان کردیا گیا ۔ راجستھان ، مدھیہ پردیش ، چھتیس گڑھ میں کانگریس نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے اکثریت حاصل کرلی ہے ۔ ان تینوں ریاستوں سے کانگریس نے بی جے پی سے اقتدار چھین لیا ہے ۔ اسمبلی چناؤ میں کانگریس کی شاندار جیت پر کانگریسی قائدین نے آج ناندیڑ میں بڑے پیمانے پر جشن منایا ۔ کانگریس پارٹی کے ضلع دفتر نیا مونڈھا میں ضلع صدر گوئند ناگیلیکر کی قیادت میں پارٹی کے عہدیداران نے جشن منایا ۔ اُس کے علاوہ شہر کے آئی ٹی آئی چوراستہ ، انا بھاؤ ساٹھے چوک ، ڈاکٹر امبیڈکر مجسمہ ، چھترپتی شیواجی مجسمہ پہنچ کر پھول مالائیں چڑھائی گئی اور کانگریسی ورکرس نے عام لوگوں میں مٹھائی تقسیم کرتے ہوئے آتش بازی کی ۔

کانگریس کی شاندار جیت پر منائے گئے اس جشن میں ناندیڑ شہر کی میئر شیلا بھورے ، ڈپٹی میئر ونئے پاٹل ، ہاؤ س لیڈر وریندر سنگھ گاڑی والے ، اسٹینڈنگ کمیٹی چیئر مین شمیم عبداللہ ، سابق میئر عبدالستار ، کارپوریٹر مسعود احمد خان ، سید شیر علی ، صابر چاؤش ، عبدالرشید ، عبدالحفیظ باغبان ، سبھاش رائے بولے ، سید شعیب حُسین ، دوشنت سوناڑے ، کانگریس کے خازن وجئے یونکر ، ترجمان سنتوش پانڈاگڑے ، منتجب الدین ، یوتھ کانگریس صدر عبدالغفار ، محمد نوشاد ، و سینکڑوں ورکرس موجود تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.