صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

عوام کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والے کو منتخب کریں –

128,774

بیدر پارلیمانی حلقہ سے آزاد امیدوار ایڈ وکیٹ جے راج نے کہا کہ ووٹرز سے غریب عوام کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والے کو منتخب کریں۔انہوں نے کہاکہ سیاسی رہنماوں کو ووٹ سے مطلب رہتا ہے غریبوں کے مسائل کو حل کرنے میں کبھی دلچسپی نہیں رہی ہے۔

بیدر: بیدر پارلیمانی حلقہ سے ایڈو کیٹ جئے راج نے اپنے حامیوں کے ساتھ ڈپٹی کمشنر آفس پہنچ کر ضلع ریٹرننگ آفسیر گویند ریڈی کو آزاد امیدوار کی حیثیت سے اپنا پر چہ نا مزدگی دا خل کیا۔ اس موقع پر ہائی کورٹ ایڈو کیٹ محمد وقار الدین (سمیر) مولوی عبدالرشید، محمد شکیب، شیو راج پا ٹل ایڈوکیٹ، مو جود تھے۔بعد اذاں آزاد میدوار جے راج نے میڈیا سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ 1995 سے 2008 تک بیدر میں وکالت کی ہے ۔برسوں تک گلبرگہ ہائی کورٹ میں ہائی کورٹ وکیل کے طور پر خدمت انجام دی ہے۔ہمیں لوگوں کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔اس بنیاد پر میں نے انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی پارٹی سے ایک وکیل کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا لیکن پوری ریاست میں بی جے پی پارٹی سے ایک بھی وکیل کو ٹکٹ نہیں دی گئی ہے جس کی وجہ سے میں بیدر لوک سبھا حلقے سے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہوں ۔

ان کا کہنا ہے کہ ریاست بھر میں دو لاکھ وکیل ہیں آپ اندازہ لگا سکتے ہیں۔ان کی فیملی کو ملا کر کتنے ووٹ ہوتے ہیں۔ ایک وکیل دن بھر عوام کے درمیان رہتا ہے۔عوامی مسائل کو سنتا ہے۔ ان کے مسائل کو حل کے لیے عدلیہ کے دروازے کو کھٹکا کھٹکھٹاتا ہے۔ اس لیے سماج میں وکیل کی کافی اہمیت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.