صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

مدنی ہائی اسکول جوگیشوری میں کرئیر میلہ

1,679

عامر انصاری
اسسٹنٹ ہیڈ ماسٹر مدنی ہائی اسکول جوگیشوری
۳ فروری ۲۰۱۹ اتوار صبح ۸ تا دوپہر ۲ بجے تک مدنی ہائی اسکول جوگیشوری میں دسویں کے طلبا و والدین کے لیے کرئیر گائیڈینس میلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس کرئیر گائیڈینس میلے میں دسویں جماعت کے بعد طلبا کیا کریں، پیشے اور تعلیمی کورس کا انتخاب کیسے کریں؟مختلف پیشیوں کے متعلق ابتدائی معلومات سے طلبا کو روشناس کروانے کے لیے ایک۔اہم تعلیمی سرگرمی بحسن خوبی انجام دی گئی ۔اس پروگرام میں چار طرح سے کرئیر کی معلومات بچوں اور ان کے والدین تک پہنچانے کی کوشش کی گئی۔۱۔ ماہرین کے ذریعے تقاریر اور سوال جواب۔۲۔ نفسیاتی جانچ، اپٹیٹوڈ ٹیسٹ کے ذریعے حاصل کردہ معلومات اور نتائج کی روشنی میں ہر طالب علم ان کے والدین کے ساتھ انفرادی کاؤنسلنگ۔۳۔ مختلف پیشے سے وابستہ ماہرین و پروفیشنلس کے ذریعے شعبے کی مخصوص رہنمائی۔۴۔ مختلف کر ئیر چارٹرز کے ذریعےالگ الگ شعبوں کی جانکاری۔اس کرئیر گائیڈینس میلے میں دسویں کے ۳۰۰ سے زائد طلبا و والدین نے شرکت کی جو امسال دسویں کے بورڈ امتحانات میں شرکت کریں گے۔


ماہرین کی ٹیم میںکرئیر کاؤنسلر معروف بشیرانتخاب انصاری، اخلاق شیخ، تنویر مومن ، ٹمینہ حکیم ، طاہرہ سید ، یاسمین مس ، فرزانہ میڈم، ساونت سر، پاٹل سر، مصطفی ہلسنگی سر، مورکر میڈم، شرکے سر و دیگر ماہرین و پروفیشنل کاؤنسلرس نے بچوں و والدین کی انفرادی رہنمائی کی۔دوسری جانب پروفیشنل کورسیس کی براہ راست معلومات اور ملازمت و کاروبار کے مواقعوں سے روشناس کرانے لیے مختلف شعبوں سے وابستہ افراد کے ذریعے رہنمائی کاؤنٹرس لگائے گئے۔جن میں رہنمائی کے لیے اسی اسکول سے فارغ بیشتر طلبا و طالبات کو رہنمائی کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ ان شعبوں میں لائف سائنس، آرکیٹیکچر، ایویشن، فیشن ڈیزائننگ،میڈیکل، انجینئرنگ، انٹیرئیرڈزائننگ، ہوم سائنس، ماس میڈیا، ٹراویل ٹورزم، پیرا میڈیکل، سی اے، سی ایم۔اے، سی ایس، بینکنگ اینڈ انشورنس و دیگر شعبے کے ماہرین شامل تھے۔ان کاؤنٹرس پر طلبا نے انفرادی طور سے پروفیشنلس سے ملاقات کی اور اپنی دلچسپی کے مخصوص شعبوں کی رہنمائی حاصل کی۔


اسکو ل کے ہال میں طلبا کے لیے متوازی سیشن رکھے گئے۔ سب سے پہلے *معروف بشیر سر* نے کرئیر کا انتخاب کیسے کریں۔ زندگی کے ہدف کے تعین کے لیے ضروری صلاحیتیں اور تیاری کے سلسلے میں رہنمائی کی۔ ریلوے پولس سے وابستہ سونالی میڈم نے پولیس سروسز کے متعلق معلومات دی۔ پولیس محکمہ کا کام، اس کے مختلف اسٹاف کی معلومات ، ریلوے میں بھرتی کا طریقہ کار پر روشنی ڈالی، سو نالی میڈم نے اپنے گائیڈ اطہر سر کا ذکر کیا جو مدنی اسکول کے سابق طالب علم ہیں۔اور پولس ٹرینر ہیں۔سونالی میڈم اور اطہر شیخ دونوں نے اسپورٹس کے ذریعے کرئیر میں والے فائدے کا بھی ذکر کیا۔
ان کے علاوہ سعودی ائیر لائن سے وابستہ مسز لبنیٰ اور مسز رویندرا نے بھی بچوں سے خطاب کیا۔ ڈاکٹر فریضہ مرسلین شیخ(مشہور گائینوکولوجسٹ)،صدا دلوی(چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ)،مس مریم سلمان(ماسٹر ان بزنس مینمجمنٹ)،ماسٹر حذیفہ رضوان شیخ بیچلرز آف انجینئرنگ۔ وی جے ٹی آئی ممبئی(آئی ٹی)،سلمان پلاسرا( سابق طالب علم مدنی اسکول) ایل۔ایل بی،شیخ اسید( سابق طالب علم مدنی اسکول)،انجینئر کنسلٹنٹ سپلائی چین مینجمنٹ،صدف اقبال قاضی ایم بی اے/بی بی اے،شاہ عائشہ صدیقہ الیکٹرونک انجینئر ،ارشد دھکاایم بی بی ایس( سابق طالب علم مدنی اسکول)،مومن زینب ایم بی بی ایس( سابق طالب علم مدنی اسکول)،صابرین شیخ بی ایچ ایم ایس( سابق طالب علم مدنی اسکول) نے بھی طلبا سے گفتگو کی اور اپنے شعبے کے متعلق رہنمائی کی۔


مس یسریٰ فیشن ڈیزائینگ ( سابق طالب علم مدنی اسکول)،اختر حسین سی این سی مشین پروگرامر ،محمد گھوجاریہ پیرا میڈیکل ٹیکنالوجی( سابق طالب علم۔اسکول)،مس مریم ایم سی آئی ٹی انسٹی ٹیوٹ ڈائیریکٹر، مس ناہیدا شیخ _آرکیٹیکٹ،فیصل سول انجینئر ،سعد ائیر کرافٹ مینٹیننس انجینئرنگ،امان کیمکل انجینئرنگ،طحہٰ بی ایچ ایم ایس ،ایس انصاری، آرکیٹیکٹ فائنل ائیر ،ان سارے پروفیشنلس کے ذریعے انفرادی طور پر اور گروپ میں کاؤنسلنگ کے سیشن ہوئے۔آخر میں اسکول انتظامیہ کے ذمہ دار مولوی الیاس قاسمی صاحب نے طلبا کو نصیحتیں کی اور مستقبل میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہا ر کیا۔ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے اسکول کے اساتذہ اور سابق طلبا کی تنظیم کے فعال ارکان خاص طور سے خنسہ بلال ، سلمان پلاسرا، اسماعیل شیخ، اطہر، ڈاکٹر ارشد، محمد گھوجاریہ نے نمایاں رول ادا کیا۔ اسکول انتظامیہ کے ذمہ دار حافظ رحمت اللہ اور پرنسپل مس ریحانہ دکا کی نگرانی میں پروگرام بحسن خوبی انجام تک پہنچا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.