صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

بی ایم سی دوا خانوں کے ملازمین کی بے حسی کی انتہا

اسپتال میں داخل کرنے سے انکار کے سبب خاتون نے ممبئی کی لوکل ٹرین میں بچے کو جنم دیا 

1,529
ممبئی : میں ایک حاملہ خاتون کو بی ایم سی کے دو اسپتالوں میں مبینہ طور سے داخلہ دینے سے انکار کے سبب اس کی زچگی لوکل ٹرین میں ہی ہو گئی ۔ شاید اسی لئے ممبئی کی لوکل ٹرین کو یہاں کی لائف لائن کہا جاتا ہے ۔ مذکورہ واقعہ ۲۵ ؍ کا بتایا جارہا ہے ۔ خاتون کے شوہر نے پیر کو الزام لگایا کہ درد زہ سے کراہتی اس کی بیوی کو دو اسپتالوں نے داخل کرنے سے منع کردیا اور مرکزی ممبئی کے دوسرے اسپتالوں میں لے جانے کو کہا ۔
ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے بی ایم سی نے متعلقہ اسپتالوں کے ملازمین کے غیر اخلاقی رویہ اور پیشہ کے تئیں فرائض سے چشم پوشی کی تفتیش کا فیصلہ کیا ہے ۔ سریکھا تیواری نے سینٹرل ممبئی کے نائر اسپتال جانے کے دوران دادر ریولے اسٹیشن پہنچنے سے قبل ہی لوکل ٹرین میں بچے کو جنم دیا ۔
خبروں کے مطابق بھائندر اور کاندیولی کے بی ایم سی کے زیر انتظام اسپتالوں کے منع کرنے کے بعد خاتون کے شوہر سشیل تیواری انہیں بی ایم سی کے اہم اسپتالوں میں سے ایک نائر اسپتال لے گئے ۔ تیواری کا دعویٰ ہے کہ ’وہ سریکھا کو پہلے تیمبھا اسپتال لے گئے ، جہاں اسپتال ملازمین نے دوا دی اور کہا کہ وہ کوئی جوکھم نہیں لینا چاہتے اور انہیں شتابدی اسپتال لے جانے کو کہا ‘۔ ان کا دعویٰ ہے کہ شتابدی اسپتال پہنچنے پر نرس نے سریکھا کو داخل کرنے سے یہ کہہ کر منع کیا کہ انہیں تیمبھا اسپتال سے کاغذات چاہئے ۔ کاغذات لے کر لوٹنے پر وہاں انہیں نائر اسپتال جانے کو کہا اور کوئی وجہ بھی نہیں بتایا ۔
بی ایم سی کے زیر انتظام اسپتالوں کے سی ایم او ڈاکٹر ششی کانت واڈیکر نے کہا کہ اگر اس طرح کا واقعہ ہوا ہے تو حقیقی معنوں میں یہ شرمناک ہے ۔ انہوں نے کہا ’اس معاملہ کی تفتیش کی جائے گی اور اگر اسپتال کے ملازمین ذمہ دار پائے جاتے ہیں تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی‘۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.