صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

بنگالی بابا پر مصیبت کے بادل منڈلانے لگے ، وقف بورڈ میں پھر ہوئی تھو تھو

2,321

ممبئی : گذشتہ ۲ فروری کو جب سے وقف ٹریبونل نے بنگالی بابا یعنی شری معین اشرف کی چالبازیوں سے حاصل کی گئی چینگ رپورٹ پر روک لگائی ہے تب سے بنگالی بابا چاروں طرف سے گھرتا ہوا دکھ رہا ہے اور اس کی وجہ سے وہ ماہی بے آب کی طرح تڑپ رہا ہے ۔

اسی بوکھلاہٹ اور تلملاہٹ کو لے کر بنگالی بابا گینگ کے گُرگے سوموار کو ایک بار پھر چالاکی کرنے کی کوشش کی لیکن اس چالاکی نے اسے مزید اوندھے منھ گرایا ۔ بنگالی بابا کے وکیل نے چالبازی حاصل چینج رپورٹ پر اسٹے کو لے کر وقفٹریبونل جو اس وقت بیڈ میں موجود تھی وہاں بنگالی گینگ نے اسٹے کو ہٹانے کی فریاد کی لیکن ٹریبونل نے ایک نہ سنی اور کہا کہ اگلی سماعت پر حاضر ہو کر اپنی دلیل پیش کریں ۔

اس سے پہلے ۸ فروری کو کانگریس کے ایم ایل اے امین پٹیل کی غیر قانونی تعمیر کو لے کر انجمن اسلام نےممبئی ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی تھی جس کو بنگالی کے کچھ گُرگوں نے خارج کرنے میں کامیابی حاصل کی تھی لیکن انجمن اسلام نے عدالت سے اسے پھر سے بحال کرنے کی اپیل کی ہے ۔ ۸ فروری کو ہوئی سماعت کے دوران بنگالی بابا کے وکیل اسے پھر سے خارج کرنے کی کوشش کی لیکن عدالت نے اگلی سماعت کی تاریخ ۲۲ فروری مقرر کرکے اس کوشش کو ناکام بنادیا اور انجمن اسلام کے وکیل کو حلف نامہ داخل کرنے کے لئے کہا اس طرح سے بنگالی بابا کی ہر جگہ تھو تھو ہو رہی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.