صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

بابا بنگالی شری معین اشرف کا خسر اور برادر نسبتی عقیدتمندوں کے ساتھ بی جے پی میں شامل

44,927
بابا بنگالی زمین مافیا بننے سے قبل زمین پر بیٹھ کرچائے کی چسکی لیتے ہوئے

احمد آباد : بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکنیت کو لے کر بی جے پی کے ساتھ اب ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کا ساتھ دینے کا اعلان کرنے والے سید رئیس اشرف اور ان کے بیٹے سید جامعی اشرف نے اپنے ۶۰۰ عقیدت مندوں کے ساتھ مل کر مودی بھکتی قبول کرلی ہے ۔ سید اشرف نے کشمیر میں ۳۷۰ ہٹانے اور کشمیر میں ترنگا لہرانے کے سبب مودی حکومت کی تعریف و توصیف کی ہے ۔ سید رئیس اشرف اور ان کے بیٹے سید جامعی اشرف گجرات کے کھمباٹ علاقہ میں ڈیرہ جمائے ہوئے ہیں جبکہ یہ لوگ رہنے والے یوپی کے ہیں لیکن کچھوچھہ سے بھگائے جانے کے بعد ان لوگوں نے یہاں ڈیرہ جماکر یہاں مودی بھکتی میں غرق ہونے کی شروعات کردی ہے ۔

بابا بنگالی شری معین اشرف کے خسر رئیس اشرف وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے ساتھ راز و نیاز کی باتیں کرتے ہوئے

سوشل میڈیا پر جیسے ہی سید رئیس اشرف اور ان کے بیٹے سید جامعی اشرف کا ویڈیو وائرل ہوا اس کے فوراً بعد ہی لوگوں میں اس پر گفتگو ہونے لگی کیوں کہ یہ دونوں ممبئی کے آزاد میدان فسادات کے قتل اور تشدد کے ملزم توڑوئے ناگپاڑہ ،نام نہاد مذہبی قائد اور زمین مافیا شری معین اشرف عرف بابا بنگالی کے رشتہ دار ہیں ۔ رشتہ میں سید رئیس اشرف بنگالی بابا کے خسر ہیں جبکہ سید جامعی اشرف بابا بنگالی کے برادر نسبتی (سالا) ہیں ۔

جس طرح سے ان دونوں نے مودی بھکتی میں پوری طرح سے غرق ہوکر بیان دیا ہے اس سے اب اندازہ لگایا جارہا ہے کہ بنگالی بابا بھی جلد ہی بی جے پی کی رکنیت کیلئے درخواست کرکے بی جے پی کا متحرک رکن بن سکتا ہے ، کیوں کہ اسے کانگریس یا کسی دوسری پارٹی سے کوئی بھائو نہیں دیا جارہا ہے جس کی وجہ سے اس کے سر سے نیتا گری کا بھوت اتر سکے ۔

زمین مافیا شری معین اشرف کے برادر نسبتی سید جامعی اشرف وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے ساتھ

سید رئیس اشرف کاے ذریعہ بی جے پی میں شامل ہونے کی خبر سے مسلمانوں میں ناراضگی بھی پائی جارہی ہے ۔ اب یہ صاف ہو گیا ہے کہ مذہب کا چولا پہن کر مذہبی ٹھیکیداری کرنے والے لوگ جو بی جے پی کے نام سے مسلمانوں کو ڈرا کر اپنا الو سیدھا کررہے تھے اب وہی لوگ بی جے پی کی تعریفیں کرتے نہیں تھک رہے ہیں ۔ جس سے صاف پتہ چلتا ہے کہ اس کے پیچھے سانٹ گانٹھ کرکے کچھ سودا ہوا ہے ۔

اب لوگوں کی نگاہیں بنگالی پر ٹکی ہوئی ہیں کیوں کہ اس کے پاس ناگپاڑہ علاقے کا ۲۵۰ ووٹ ہے جسکے دم پر وہ بہت ہی بتولے بازی کرتا تھا لیکن جب اس کا سگا بھائی سید علی اشرف عرف کلین شیف بابا ممبرا سے ہار گیا تب اس کی پول کھلی کہ سنی مسلمانوں میں اس کی کتنی پکڑ ہے ۔ لوگوں کو بھی یہ سمجھ میں آگیا کہ یہ چمتکاری بابا نہیں بلکہ پھیکم پھاک اور بتولے باز بازی کا ماہر کھلاڑی ہے ۔

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.