صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ایپل کا پہلا اسٹور اس ماہ ہندوستان میں کھلے گا

58,702

ممبئی : ٹیک کمپنی ایپل جلد ہی ہندوستان میں اپنا پہلا فلیگ شپ ریٹیل اسٹور ‘Apple BKC’ کھولنے جا رہی ہے۔ یہ اسٹور ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کے جیو ورلڈ ڈرائیو مال میں کھولا جائے گا۔ یہ مال ممبئی کے باندرہ کرلا کامپلیکس میں واقع ہے۔

ایپل نے مال میں ایک بینر لگایا ہے جس پر لکھا ہے، ‘ایپل بی کے سی جلد آرہا ہے’۔ کمپنی نے ایپل انڈیا اسٹور کی ویب سائٹ پر ایک ٹیزر بھی جاری کیا ہے۔ اس میں لکھا ہے، ‘ہیلو ممبئی۔ ہم ہندوستان میں اپنے پہلے اسٹور میں آپ کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہو رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.