ممبئی کے معروف چیٹر بلڈر تبریز ربر والا کو ایک اور جھٹکا
لمبی سیمنٹ چال ریڈیولپمنٹ پروجیکٹ سے بھی بی ایم سی نے باہر کیا
بامبے لیکس کے شکریہ کے ساتھ
ممبئی : ممبئی کے مشہور چیٹر بلڈر تبریز ربر والا پر مصائب کے بادل منڈلا رہے ہیں جس کی وجہ سے چیٹر بلڈر کی پریشانیوں میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے ۔ چیٹر بلڈر تبریز ربر والا اینڈ کمپنی کے ہاتھ سے لمبی سیمنٹ چال پروجیکٹ کے ریڈیولپمنٹ کا کام بھی بی ایم سی نے واپس لے لیا ہے کیوں کہ چیٹر بلڈر بلیک لسٹیڈ قرار دیئے جاچکے ہیں ۔ لمبی سیمنٹ چال کی ملکیت بھی بی ایم سی کی ہے اس لئے بی ایم سی نے یہاں سے بھی انہیں بھگا دیا ہے ۔
اس سے پہلے چیٹر بلڈر تبریز ربر والا کو بلیک لسٹیڈ کرکے ان کے ہاتھوں سے مجگاؤں تاڑ واڑی کے دو ہزار کروڑ کے ریڈیولپمنٹ پروجیکٹ کو واپس لے لیا تھا ۔ اس کے بعد انہوں نے ادھر ادھر بہت ہاتھ پیر مارے لیکن ناکامی ہی چیٹر بلڈر کے ہاتھ لگی اور لمبی سیمنٹ چال پروجیکٹ بھی ان کے ہاتھوں سے نکل گیا ۔ واضح ہو کہ ربر والا کے ۱۹؍پروجیکٹ میں سے ایک بھی پروجیکٹ این او سی نہیں ملی ہے جس کی وجہ سے ان پروجیکٹ کے رہائشی خون کے آنسو رونے کو مجبور ہیں ۔
پہلی بار بلیک لسٹیڈ ہونے کے بعد چیٹر بلڈر تبریز ربر والا نے زمین مافیا ، وقف مافیا اور انڈر ورلڈ کے ذریعہ وجود میں لائی گئی بابا بنگالی گینگ میں شمولیت اختیار کی تھی تاکہ انہیں بابا بنگالی کی حمایت مل سکے لیکن ہوا یہ کہ بابا بنگالی کے بھی ستارے گردش میں ہونے کے سبب انہیں وہاں سے بھی خاطر خواہ حمایت نہیں ملی ۔