صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

معذورین کیلئے بلدیہ کی امدادی اسکیم کا اعلان

1,129

ناندیڑ:(منتجب الدین) ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے حدود میں رہنے والے معذور افراد کو اطلاع دی جاتی ہے کہ حکومت کے قانون کے مطابق معذور افراد کے لئے کارپوریشن کے فنڈ میں ۳ فیصد رقم مختص کی جاتی ہے اور اُس رقم کا استعمال معذورین کے لئے کرنا لازمی ہوتا ہے۔ اس فنڈ کے ذریعہ سے معذور افراد کو کاروبار کے لئے معاشی امداد‘ معذور افراد کے لئے ضروری اشیاء کی خریدی کے لئے معاشی امداد‘ علاج کے اخراجات کے لئے مالی مدد‘ شادی کے لئے مالی مدد‘ بے روزگاروں کو بھتہ‘ ضعیف العمر معذور افراد کے لئے پنشن منظور کی جاتی ہے۔ مذکورہ اسکیمات کے لئے معذورین سے درخواستیں طلب کی جارہی ہے۔ ۴۰ فیصد سے زائد معذور ہونے کا سرٹیفکٹ رکھنے والے معذور افراد متعلقہ اسکیم کے لئے در خواست فارم میونسپل کارپوریشن ہیڈ آفس کے روم نمبر ۱۰۲ میں ۱۰؍دسمبر کو شام ۵ بجے تک داخل کرسکتے ہیں۔ درخواست گذار ناندیڑشہر کے حدود کا رہائشی ہونا لازمی ہے ۔ اُس کے علاوہ اُس نے کسی دوسری سرکاری اسکیم سے کوئی فائدہ حاصل نہیں کیا اس کا حلف نامہ دینا ہوگا ۔ درخواست گذار کے خاندان کی سالانہ آمدنی ۵۰ ہزار روپیئے سے کم ہونی چاہیے ۔ اُس کے لئے تحصیل دار کا انکم سرٹیفکٹ لازمی ہے ۔ ۱۸ تا ۴۵ سال کے درخواست گذار کاروبار کے لئے مالی امداد کی درخواست دے سکتے ہیں جب کہ ۶۰ سال تک کی عمر کے افراد ضروری اشیاء کی خریدی کے لئے درخواست داخل کرسکتے ہیں۔ شادی کے لئے مالی امداد حاصل کرنے کے لئے میریج سرٹیفکٹ لازمی رہے گا ۔ بے روزگاری بھتہ کے لئے کم از کم گریجویٹ اور ۵ ۴ سال سے زائد عمر ہونا ضروری ہے ۔ ضعیف افراد کے پنشن معاملے میں ۶۰ سال سے زائد کی عمر کے معذور افراد درخواست داخل کرسکتے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.