صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

کورونا وائرس کی جانچ کے لئے اے ایم یو نے ایک اور مشین خریدنے کا فیصلہ کیا

249,677

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کووِڈ- 19 (کورونا وائرس) کی جانچ کے لئے 35؍ لاکھ روپے مالیت کی ایک اور مشین خریدنے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ فیصلہ کورونا وائرس کی جلد تشخیص کو یقینی بنانے کے لئے کیا گیا تھا ۔
یونیورسٹی کے پاس جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی) میں پہلے سے ہی ایک مشین موجود ہے جو ایک دن میں 60 ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ نئی مشین کی مدد سے جے این ایم سی میں ایک دن میں 120؍ ٹیسٹ ہوسکیں گے ۔ نوئیڈا ، آگرہ اور آس پاس کے دیگر مقامات سے ٹیسٹ کے نمونوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کے باعث ایک اور مشین خریدنے کا یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔
دریں اثناء ، حکومت ہند کی ہدایات کے مطابق، وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے سبھی ملازمین اور طلبہ سے لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی ہے ، اور صرف لازمی خدمات میں شامل ملازمین کو ہی ڈیوٹی پر بلایا جارہا ہے ۔ لائبریری کے ریڈنگ ہالوں اور ریسرچ لیبارٹریوں کو بند کئے جانے کے بعد کیمپس میں چہل پہل ٹھپ ہے اور اقامتی ہالوں میں 13000؍ میں سے صرف 4500 ؍ طلبہ موجود ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.