صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

الاینس اگینسٹ سی اے اے ، این آر سی ، این پی آر کے وفد کی نواب ملک سے ملاقات

246,800

ممبئی : الاینس اگینسٹ سی اے اے ، این آر سی ، این پی آر ممبئی چیپٹر کے وفد کی بتا ریخ 10 مارچ کو کیبنیٹ منسٹر نواب ملک سے البرکات اسکول کُرلا میں ملاقات کی گئی ۔ ملاقات کے دوران خصوصی طور پر این پی آر کے معاملات اور اس سے متاثر ہونے والوں کے متعلق گفتگو کی گئی ۔ ساتھ ہی ساتھ وفد میں شریک سماجی کارکن تیستا سیتلواد اور میہیر دیسائی نے اس ضمن میں ایک پریزنٹیشن بھی پیش کیا ۔

واضح  رہے کہ مہاراشٹرا ریاستی سطح پر NPR کے موضوع پر اسٹڈی کرنے کے لئے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ، جس میں نواب ملک بھی ایک رکن ہیں ۔ وفد میں تیستا سیتلواد ، میہیر دیسائی ، عبدالحسیب بھاٹکر ، فرید شیخ ، ڈاکٹر عظیم الدین ، اشرف خان ، سلیم بھاٹی ، آرزو کرخی ، شاکر شیخ ، فیروز پٹھان وغیرہ کُل ۲۱ ارکان موجود تھے ۔ نواب ملک نے این پی آر کے خلاف ہر ممکن کوشش کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.