صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

حج ہاؤس میں منعقد ہونے والے کل ہند بائیسواں مسابقۃ القرآن الکریم کی تیاریاں آخری مراحل میں

یکم و دو مارچ کو ہونے والے مسابقۃ القرآن الکریم کے لئے 2200 درخواستوں میں سے 300 حفاظ کرام منتخب

1,600

ممبئی : 23 فروری (پریس ریلیز) ادارہ دعوۃ السنہ مہاراشٹرا کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے کل ہند بائیسواں مسابقۃ القرآن الکریم کی تیاریاں آخری مراحل میں ہے، مسابقۃ القرآن الکریم میں شرکت کے لئے پورے ملک سے 20 فروری تک 2200 درخواستیں موصول ہوچکی ہیں جن میں سے قرعہ اندازی کے ذریعے 300 درخواستوں کو مسابقۃ القرآن الکریم میں شرکت کیلئے منتخب کرلیا گیا ہے اور انہیں شرکت کی منظوری دے دی گئی ہے ، یہ اطلاع ادارہ دعوۃ السنہ مہاراشٹرا کے بانی و صدر مولانا محمد شاہد ناصری حنفی نے اپنے پریس بیان میں دیا ، انہوں نے بتایا کہ گذشتہ تین مہینوں سے کل ہند بائیسواں مسابقۃ القرآن الکریم کی تیاریاں زور و شور سے چل رہی تھیں، چوں کہ ممبئی میں منعقد ہونے والا یہ مسابقۃ القرآن الکریم اپنی نوعیت کا منفرد اور مثالی ہوتا ہے جس کی وجہ سے پورے ملک سے طلبہ عزیز شرکت کے خواہاں ہوتے ہیں اور اس مسابقۃ القرآن میں شرکت کو اپنے لیے سعادت سمجھتے ہیں ۔

اس سال بھی جب اعلان کیا گیا تو پورے ملک سے بڑی تعداد میں طلبہ مدارس نے اپنی شرکت کے لئے درخواستیں بھیجیں ، درخواست بھیجنے کی آخری تاریخ 20 فروری متعین کی گئی تھی ، اور 20 فروری کی شام تک تقریباً 2200 درخواستیں جمع ہو چکی تھیں لیکن چونکہ صرف 300 طلبہ کو اس مسابقہ میں شرکت کیلئے قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب کیا گیا اور انہیں منظوری کی اطلاع بھی دے دی گئی ۔ مولانا ناصری نے مزید کہا کہ انشاء اللہ اس سال کا مسابقہ بھی حسب سابق حج ہاؤس ممبئی میں منعقد ہوگا ۔ مولانا نے پروگرام سے متعلق مزید تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس بار زندگی کے مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں انجام دینے والی تقریبا 20 اہم شخصیات کو ایوارڈ اور مومینٹو سے بھی نوازا جائے گا، اور مسابقۃ القرآن الکریم میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کو بطور انعام عمرہ کرایا جائے گا ۔

مولانا ناصری نے مزید کہا کہ یہ پروگرام جمعہ یکم مارچ سے شروع ہو کر 2 مارچ سنیچر کے دن تک چلے گا اور بعد نماز مغرب آخری نشست منعقد ہوگی جس میں ہندوستان کے مختلف گوشوں سے تشریف لائے ہوئے مہمان علمائے کرام کا خصوصی خطاب ہوگا اور اسی نشست میں کامیاب ہونے والے طالب علموں کو انعامات سے نوازا جائے گا اور اہم شخصیات کو ایوارڈ اور مومینٹو سے سرفراز کیا جائے گا ، آخر میں مولانا ناصری نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ اس باربیرون ہند مکہ مکرمہ سے مولانامحمد یوسف فریدی اور مدینہ منورہ سے مولانا قاری ولی اللہ ولی بطورخاص شرکت فرمارہے ہیں ۔ دوردراز کے تمام طلباء عزیز 28 فروری کی شام تک حج ہاؤس پلٹن روڈ وی ٹی ضرورپہونچ جائیں ۔ طلباء عزیز اوریجنل فارم اورشناختی کارڈ ، نیز زیرتعلیم مدرسہ کا تصدیق نامہ اپنےہمراہ ضرور لائیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.