صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

مساجد میں اعتکاف میں بیٹھنے والوں میں نوجوان اورطلبہ بڑی تعداد

35,218

تدعوت اسلامی کی جانب سے ۲۰؍ سےزائد مساجد میں اس کااہتمام کیا گیا ہے اورنوجوانوں کی تربیت اورعملی مشق کیلئے مبلغین کومقرر کیا گیا ہے۔گوونڈی کی کربلامسجد میں۱۵۰؍ لوگ اعتکاف میں بیٹھے مضافات کی مساجد میںاعتکاف کرنے والوں میںنوجوان اورطلبہ بڑی تعداد میںشامل ہیں۔ہر مسجد میںکئی کئی لوگ اعتکاف میںبیٹھے ہیں۔ جامع مسجد میںامسال ۱۲؍ لوگ اعتکاف کررہے ہیں۔مینارہ مسجد، حمیدیہ مسجد، چونا بھٹی تبلیغی مرکز، نواب ایازمسجد،مہندی مسجد، سنّی بڑی مسجد مدن پورہ ،عرب مسجد سانکلی اسٹریٹ، دودھ والامسجد، اہل حدیث مسجد، سنگتراش مسجد اورشہر کی د یگر مساجد میںبڑی تعداد میںمتعکفین اپنے رب سے لَو لگائے ہوئے ہیں۔ مالونی انجمن جامع مسجد میںاعتکاف کرنے والے۲۳؍لوگ ہیں ان میںسے۲۰نوجوان ہیں۔ ان کی عمریں ۱۸؍ سال سے ۲۲؍سال کے درمیان ہیں۔ ٹرسٹیان کی جانب سے اعتکاف کرنےوالوں کے لئے افطار ،سحری ، پانی کی فراہمی اور دیگرسہولت کا خیال رکھا جارہاہے۔ دعوتِ اسلامی کی جانب سے ۲۰؍ سےزائد مساجد میں اس کااہتمام کیا گیا ہے ۔

اعتکاف کرنے والے نوجوانوں کی تربیت اوران کی عملی مشق کےلئے مبلغین کو مقرر کیا گیا ہے۔نوجوانوں میںاس اہم عبادت کے تئیں ذوق وشوق کا اندازہ اس سے کیا جاسکتا ہے کہ گوونڈی کی صرف ایک مسجد کربلا میں۱۵۰؍ لوگ اعتکاف میںبیٹھے ہیں۔ اعتکاف کرنےوالے نوجوانوں کوشرعی مسائل ، سنن ، فرائض اورمستحبات بتانے کے ساتھ قرآن کریم مخارج سے پڑھنے کے لئے حلقے لگاکرانہیں سکھایا جاتا ہے۔ساتھ ہی اس بات کی بار بار تلقین کی جاتی ہے کہ اعتکاف میںان کا زیادہ سے زیادہ وقت عبادت ، ذکر واذکاراورتلاوت میں گزرے تاکہ اعتکاف کا اصل مقصد حاصل ہو۔اعتکاف کرنے والے نوجوانوں کی زبانی نمائندۂ انقلاب نے اعتکاف کرنے والے نوجوانو ں سےیہ جاننا چاہا کہ وہ کیا سوچتے ہیں توسینٹ پال اسکول میںدسویں جماعت کا امتحان دینے والےقریشی حذیفہ سمیر نے کہا کہ ’’ مجھے شوق تھا کہ میںاعتکاف میںبیٹھوں ۔ اب اس کا موقع ملا ہے۔میں انجمن جامع مسجدمالونی میں معتکف ہوں۔کوشش کررہا ہوںکہ مسجد میں گزرنے والا وقت زیادہ سے زیادہ عبادت اورتلاوت میںگزرے ۔

یہ ایک اچھا اوربالکل الگ تجربہ ہورہا ہےاورابھی ۲؍ دن ہی ہوئے ہیںلیکن بہت اچھا لگ رہا ہے۔‘‘ قریشی ایان جو ۱۱؍ویں جماعت کے طالب علم ہیں ، نے کہاکہ’’ میںنے پہلے بھی کوشش کی کہ اعتکاف کرو ں لیکن موقع نہیںملا تھا۔ اس سے پہلےامام صاحب نے کم عمر ہونے کاحوالہ دے کر منع کردیا تھا۔ اس دفعہ موقع ملاہے میں بہت خوش ہوں اورکوشش کررہا ہوں کہ پورا وقت عبادت اورتلاوت میںگزرے۔مسجد میںروزانہ مسائل سیکھنے اورقرآن صحیح کرنے کا بھی موقع مل رہا ہے۔ اس لئے اچھا محسوس ہورہا ہےاورامید ہے کہ ۱۰؍ دن میںبہت سی اہم باتیں سیکھنے اورسمجھنے کا موقع ملے گا۔‘‘دعوت ِاسلامی کی کوشش دعوتِ اسلامی کی جانب سے ہرسال اعتکاف کرانے کااہتمام کیاجاتا ہے۔

اس دفعہ مسجد بلال (دوٹانکی)،سید عالم مسجد (انٹاپ ہل )، قدوائی نگرہلال مسجد(وڈالا)،چشتی ہندوستانی مسجد (بائیکلہ)، مدینہ مسجد(رےروڈ)، مدینہ مسجد(ورلی )، نوری مسجد(لکی کمپاؤنڈ)،کربلا مسجد (گوونڈی )اورایسی دیگرمساجد میںدعوتِ اسلامی کی جانب سے مبلغین کا انتخاب کیا گیا ہے اورہرچیز کے لئے وقت مقرر کیا گیا ہے۔ دعوتِ اسلامی کے مبلغ جنیدبرکاتی نے بتایاکہ’’ اس دفعہ اعتکاف کرنے والوں میںطلبہ اور نوجوانوںکی تعداد کافی ہے کیونکہ امتحانات ہوچکے ہیں۔ ان کی تربیت اورعملی مشق کےلئے ہرمسجد میںمبلغ کو ذمہ داری دی گئی ہےاور تمام امور کےلئے وقت مقرر کیا گیا ہے۔ وہ اسی نظام الاوقات کےتحت تعلیم کے حلقے، حدیث پاک اورسنتوں کا بیان ، قرآن پاک مخارج سے پڑھنے کیلئے حلقے ، ضروری مسائل سکھانے اورنمازکا سنت طریقہ کیا ہے ،ہمارے معاملات اور اخلاق کیسے ہوں، روزہ ، تراویح اورقیام اللیل کے اہتمام کے ذریعے کیا مقصود ہے ، اسے سمجھایاجاتا ہے ،شرکاء بھی دلجعمی سے سن رہے ہیں۔‘‘ انہوںنے یہ بھی کہاکہ’’ ہر مسجد میںمبلغ کوذمہ داری سونپنے کافائدہ یہ ہورہا ہے کہ تمام امورطے شدہ ترتیب کے مطابق انجام دیئے جارہے ہیںاورشرکاء کوبھی اس سے کافی فائدہ ہو رہا ہے، یہی دعوتِ اسلامی کی کوشش کا اصل مقصد ہے۔ خوشی ہے کہ یہ کوشش کامیابی سے ہمکنار نظر آرہی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.