صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

گورنر مہاراشٹر نے جمعہ مسجد ٹرسٹ کی جانب سے انجام دیئے گئے عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کو سراہا

50,121

  ممبئی : جمعہ مسجد ٹرسٹ بامبے کے چیئرمین شعیب خطیب کی سربراہی میں ایک کثیر رکنی وفد نے مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کی اور ریاست کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ وبائی امراض کے دوران ان کے کردار کی تعریف کی اور مہاراشٹر کے معزز گورنر کو ممبئی شہر کی معروف تاریخی مسجد کے دورہ کیلئے مدعو کیا۔

واضح ہوکہ کئی مہینوں سے جمعہ مسجد میں ممبئی کی اہم شخصیات کا دورہ کا سلسلہ جاری ہے ۔ یہ بات بھی کافی اہم اور توجہ کا مستحق ہے کہ جمعہ مسجد کی لائبریری میں قدیم اور قیمتی قلمی علمی و ادبی کتابیں ہیں ۔ جن کو محفوظ کرنے کی جانب اگر توجہ نہیں دی گئی تو یہ عظیم علمی سرمایہ تلف ہوجائے گا ۔

وفد کے اراکین سے گورنر مہاراشٹر بھگت سنگھ کوشیاری نے کہا ’’آپ لوگ اپنے سماجی خدمات کے شعبہ میں گراں قدر کارہائے نمایاں انجام دینے کے لیے ہر طرح کی تعریف و تحسین کے مستحق ہیں اور یقیناً ہم جمعہ مسجد جیسی تاریخی مسجد کا دورہ کریں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.