صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

آرے احتجاج میں ایم پی جے اور جماعت اسلامی ممبئی بھی شامل

جماعت کے کارکنان نے کہا ’ہم خیر امت ہیں اسلئے ہماری ذمہ داری ہے کہ انسانیت کو درپیش سارے مسائل کے حل میں پیش پیش رہیں‘

32,955

ممبئی : ممبئی کے مضافات میں گورے گائوں کے قریب آرے ایک ہرا بھرا علاقہ ہے جو اندنوں مقامی ،قومی اور بین الاقوامی سطح پر ماحولیات کیلئے کام کرنے والوں کیلئے توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔ پچھلے کئی ہفتوں سے یہاں ماحول دوست افراد اور تنظیمیں سراپا احتجاج ہیں ۔ ہوا یوں ہے کہ میٹرو ٹرین کیلئے شیڈ بنانے کے مقصد سے یہاں کو ترقیاتی اور تعمیری کام ہونا ہے اس کی زد میں تقریبا ۲۷۰۰ درخت آرہے ہیں ۔ آج سے بیس پچیس سال قبل کا موقعہ ہوتا تو شاید کوئی اس پر توجہ نہیں دیتا لیکن ادھر جنگلوں اندھا دھند کٹائی سے آنے والی آفتوں نے لوگوں کو بے چین کردیا ہے ، اس لئے وہ ترقی و تعمیر کے نام پر درختوں کی کٹائی کو پسند نہیں کرتے ۔

ماتا رما بائی امبیڈکر نگر یوتھ فیڈریشن کے بینر تلے تقریبا درجن بھر تنظیموں اور ان کے رضا کاروں نے شرکت کی ۔ آج کے اس احتجاجی مارچ میں دوسری تنظیموں کے ساتھ ہی موومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس نے بھی شرکت ۔ مذکورہ تنظیم کے بینر تلے رمابائی چوک سے پیدل مارچ کرتے ہوئے کلیکٹر آفس پہچنے جہاں انہوں نے کلیکٹر کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے اپنی جانب سے درختوں کو بچانے کی تحریک کی سنجیدگی کے مد نظر کلیکٹر کو یادداشت کے ساتھ ہی گملہ بھی پیش کیا ۔ تحریک میں جماعت اسلامی ممبئی کے مقامی ارکان نے بھی شرکت ۔

ایم پی جے تو عوامی مفاد کے سارے معاملات میں خود کو متحرک رکھتی ہی ہے لیکن جماعت اسلامی ممبئی کے ارکان کی شرکت پر استفسار کرنے پر انہوں نے کہا ’ہم کسی بھی عوامی مفاد یا مسائل سے خود کو علیحدہ نہیں رکھ سکتے ۔ یہ تو ماحولیات کے تحفظ سے جڑا ہوا انتہائی نازک اور سنجیدہ مسئلہ ہے پھر ہم اس پر کیوں کر خاموش رہ سکتے ہیں ۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا یہ ہمارا مسئلہ نہیں ہے ؟ ہم خیر امت ہیں تو ہم پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ پورے طور سے انسانیت کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی جانب پیش پیش رہیں‘ ۔ جماعت اسلامی ممبئی اور ایم پی جے کی جانب سے اشرف خان ، محمد نعیم ، عطا الرحمن چوہان ، محمد خالد سمیت اور کئی کارکان موجود تھے ۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.