صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

زمین مافیا شری معین اشرف کو ایک اور ہزیمت کا سامنا

چھوٹا سونا پور معاملہ میں اورنگ آباد وقف ٹریبونل کا انجمن اسلام کے حق میں فیصلہ

126,073

ممبئی : مسلمانوں کیلئے یہ خوشی کی خبر ہے کہ آزاد میدان فسادات اور قتل کا اہم ملزم نام نہاد مذہبی شخصیت زمین مافیا دو ٹانکی کا باہو بلی ناتھانی بلڈر کا دست راست شری معین اشرف عرف بابا بنگالی نے چھوٹا سونا پور قبرستان کے جس میدان پر غیر قانونی قبضہ کرکے نتھانی بلڈر سے ٹاور بنوانے کا خواب دیکھ رہا تھا وہ اب چکنا چور ہو چکا ہے کیوں کہ اورنگ آباد وقف ٹریبونل نے اس معاملہ میں اپنا فیصلہ سناتے ہوئے بابا بنگالی گینگ کی کمیٹی کو کالعدم قرار دیا ہے ۔ اس طرح مہاراشٹر کے مسلمانوں کے لئے تعلیم کے شعبہ میں کام کرنے والا ادارہ انجمن اسلام کی یہ بڑی جیت ہے اور بابا بنگالی کی ذلت آمیز شکست ۔

اس ہار کے بعد بابا بنگالی بری طرح سے تلملایا ہوا ہے کیونکہ اس آقا نتھانی بلڈر جس کے لئے بنگالی نے اس میدان پر ناجائز قبضہ کرکے یہاں ٹاور بنانے کا خواب دیکھا تھا وہاں اس کو اس حکمنامہ کے بعد منھ کی کھانی پڑ رہی ہے ۔

بابا بنگالی اپنے اصلی رنگ و روپ میں

واضح رہے سال ۲۰۱۶ میں بامبے بامبے لیکس نام کے ایک نیوز پورٹل نے اس غیر قانونی قبضہ کے سلسلہ میں خبر لکھی تھی جس کے بعد بابا بنگالی نے اپنے غنڈہ نما عقیدتمندوں کے ذریعہ ریاست بھر میں مذہبی جذبات مجروح ہونے کا معاملہ درج کروایا تھا لیکن اب جبکہ وقف ٹریبونل میں بنگالی بابا مقدمہ ہار گیا ہے تو وہ منھ چھپائے پھر رہا ہے اور لوگ سسوال کررہے ہیں کہ وہ کیا معاملہ تھا جس سے مذہبی جذبات مجروح ہوئے تھے ؟

اس فیصلہ کے بعد ممبئی کے مسلمانوں میں خوشی کا ماحول ہے ۔ کیونکہ جس جگہ پر بنگالی بابا نتھانی بلڈر سے ٹاور بنوانے کا خواب دیکھ رہا تھا اب وہاں انجمن اسلام مسلم لڑکیوں کے لئے عظیم الشان کالج قائم کرے گا تاکہ ممبئی میں مسلم خواتین کے تعلیمی مسائل نپٹا جاسکے ۔ چونکہ بابا بنگالی انپڑھ اور جاہل ہے اس لئے وہ اس کی اہمیت نہیں جانتا ۔ اسے بس نتھانی بلڈر سے وہاں ٹاور بنوانے کا بھوت سوار تھا جو کہ اس حکمانہ کے بعد اتر جانا چاہئے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.