ممبئی کے سانکلی اسٹریٹ میں لفٹ گری
ممبئی : ممبئی کے آگری پاڑہ پولس اسٹیشن کے تحت تیسری سانکلی اسٹریٹ میں کے ایس اے گرانڈ ٹاور کی لفٹ گرنے سے افراتفری پھیل گئی ۔ لفٹ گرنے کی آواز اتنی شدید تھی کہ بلڈنگ کے رہائشی خوفزدہ ہو گئے ۔ جائے وقوع پر زبیر نام کا شخص لفٹ میں پھنس گیا تھا جسے فائر بریگیڈ محکمہ اور آگری پاڑہ پولس کی مدد سے باہر نکالا گیا ۔
واضح رہے کے اس علاقہ کی مذکورہ بلڈنگ کے علاوہ دوسری کئی بلڈنگوں کو مقامی بلڈر ایوب پیان نے بنایا ہے جس میں غیر معیاری چین کی لفٹ لگائی گئی ہے ۔ یہ رہائشیوں کی جان کے ساتھ کھلواڑ ہے ۔ اس طرح کا واقعہ پہلا نہیں ہے ۔ بلڈروں کی لالچ اور زیادہ منافع کمانے کی بے لگام خواہش کے سبب یہاں ایسے واقعات اکثر ظہور پذیر ہوتے رہتے ہیں ۔
آگری پاڑہ پولس اسٹیشن کے سینئر پی آئی اگاونے نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ایک شخص مذکورہ لفٹ حادثہ میں پھنس گیا تھا جسے بچالیا گیا ہے نیز یہ کہ کسی طرح کا کوئی معاملہ درج نہیں کیا گیا ہے ۔